انوارالعلوم (جلد 8) — Page iv
کہ: بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ پیش لفظ سیدنا حضرت مصلح موعود خلیفة المسیح الثانی کے بارے میں اللہ تعالیٰ نے فرمایا تھا وہ علوم ظاہری و باطنی سے پر کیا جائے گا" اس الہام الہی کا ایک اہم اور واضح اظہار انوار العلوم" کے اس سلسلہ سے ہوتا ہے جس کی آٹھویں جلد اس وقت آپ کے ہاتھ میں ہے 6 یه کتاب فروری ۱۹۲۴ء سے ۲۷ نومبر ۱۹۲۴ء تک کی تحریرات و تقاریر پر مشتمل ہے۔ اس جلد میں شدھی کے پس منظر میں غیر معمولی مالی قربانیوں کی تحریک، بہائی فتنہ کی حقیقت، مخالفین کے اعتراضات کے جوابات مسلمانان ہند کے سیاسی حقوق کی حفاظت احمدیت یعنی حقیقی اسلام یاد ایام (۱۹۱۴ء تک حضور کے ذاتی واقعات) اور دورہ یورپ ۱۹۲۴ء کی تحریرات شامل ہیں۔ اس جلد کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں حضور کے دورہ یورپ ۱۹۲۴ء کے بارے میں حضور کی تمام تحریرات یکجا ہو گئی ہیں۔ اس سے پہلے جماعتی لٹریچر میں ایسا کوئی مجموعہ نہ تھا جس میں حضور کے اس تاریخ ساز دورہ کے بارہ میں تمام تحریرات ایک ہی جگہ مل سکتی ہوں۔ اس طرح انوار العلوم کی یہ جلد نمبر ۸ تحقیق کرنے والوں کیلئے ایک نادر تحفہ ہے۔ اس سفر کی اغراض، اہمیت اور اس کے دور رس نتائج کا بیان ان تحریروں میں ملتا ہے۔ حضور کی اس سفر کے دوران تحریرات و تقاریر اس میں ملتی ہیں۔ اپنی جماعت سے پیارے حضور کی والہانہ محبت کا راز فاش ہوتا ہے۔ مغرب کے