انوارالعلوم (جلد 8)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 333 of 714

انوارالعلوم (جلد 8) — Page 333

انوار العلوم جلد ۸ ٣٣٣ احمدیت یعنی حقیقی اسلام فرماتا ہے وَلَوْ يَرَى الَّذِينَ ظَلَمُوا إِذْيَرَوْنَ الْعَذَابَ ۲۸۲ کاش منکرین اس وق اس وقت کا نظارہ اپنے ذہنوں میں لاسکیں جب وہ عذاب کو دیکھیں گے۔ یعنی ایسے نظارے انکو دکھائے جائیں گے وہ کو جن کی وجہ سے ان کو تکلیف معلوم ہوگی رسول کریم ال فرماتے ہیں کہ سانپ اور بچھو اور وجہ سے ان کو تکلیف معلوم ہو گی رسول کریم اسی قسم کی اور چیزیں ان کو نظر آئیں گی ۔ ۲۸۳۔ قوت سامعہ کے عذاب کے متعلق قرآن کریم میں آتا ہے إِذَا رَأَتُهُمْ مِّنْ مَكَانٍ بَعِيدٍ سَمِعُوا لَهَا تَغَيُّظًا وَزَفِيرًا ۲۸۴۔ جب وہ دوزخ کے سامنے آئیں گے تو اس کی تیز آواز اور چیخ سنیں گے یعنی اس کے شعلوں کی آواز نہایت ڈراؤنے طور پر نکلے گی جو خود ایک عذاب ہو گی۔ قوت شامہ اور ذائقہ کے متعلق فرماتا ہے وَيُشقى مِنْ مَاءٍ صَدِيدٍ يَتَجَرَّعُهُ وَلَا يَكَادُ يُسِيفُه ۲۸۵ وہ گندے اور میلے پانی پینے کو دیئے جائیں گے جن کو بد مزے اور بو کے سبب سے وہ نگل نہیں سکیں گے۔ چھونے کے عذاب کے متعلق فرماتا ہے لَهُم مِّنْ جَهَنَّمَ مِهَادٌ وَمِنْ فَوْقِهِمْ غَوَاشٍ ۲۸۲۔ ان کو اس جگہ بستر اور اوڑھنے بھی عذاب کے ہی ملیں گے یعنی ان کی قوت لامسہ بھی عذاب پارہی ہوگی ۔ اسی طرح فرماتا ہے وَإِذَا القُوا مِنْهَا مَكَانًا ضَيِّقًا مُقَرَّنِينَ دَعَوْا هُنَا لِكَ ثُبُورًا ۲۸۷۔ جس وقت وہ جنم میں ایک تنگ جگہ پر ڈالے جائیں گے جکڑ کر اس وقت ہلاکت کی دعا کریں گے ۔ گرمی اور سردی کے عذاب کے متعلق فرماتا ہے فَلْيَذُوقُوهُ حَمِيمٌ وَغَسَّاقَ ۲۸۸ اس عذاب کو چکھو گرمی اور سردی کا عذاب۔ مسکولر سنس کے عذاب کے متعلق فرماتا ہے وُجُوهٌ يَوْمَئِذٍ خَاشِعَةٌ عَامِلَةٌ ناسبة ۲۸۹۔ اس دن کچھ منہ ذلیل ہوں گے محنت کریں گے اور تھکیں گے نتیجہ کچھ نہ نکلے گا۔ غرض کہ ساتوں جو اس کے عذاب قرآن کریم نے بیان فرمائے ہیں۔ اور اس سے مرادان کے ساتوں روحانی حواس کے خراب ہو جانے سے ہے جس کے باعث وہ عذاب میں مبتلاء ہوں گے چونکہ انہوں نے اس دنیا میں خدا کی نعمت یعنی جو اس کو برے طور پر استعمال کیا تھا اس کا نتیجہ یہ ہو گا کہ روحانی زندگی میں ان کے حواس بالکل بیمار ہونگے اور ہر چیز ان کے لئے عذاب بن جائے گی۔ انہی جو اس کو جن لوگوں نے نیک طور پر استعمال کیا ہو گا ان کے لئے وہ آرام کا موجب ہو جائیں گے ۔ کیونکہ صحیح استعمال سے چیز کی طاقت بڑھ جاتی ہے ۔ چنانچہ نیکو کاروں کے جو انعام