انوارالعلوم (جلد 8) — Page 311
انوار العلوم جلد ۸ ۳۱۱ احمدیت یعنی حقیقی اسلام کانوں کی دریافت ہے اس کا علاج اسلام نے یہ کیا ہے کہ کانوں میں سے پانچواں حصہ گورنمنٹ کا مقرر کیا ہے اور جو مال کانوں کے مالک جمع کریں اور اس پر سال گزر جائے اس پر زکوۃ الگ ہے گویا اس طرح حکومت کانوں میں حصہ دار ہو جاتی ہے اور غرباء کے لئے ایک کافی رقم مل جاتی ہے جس سے ان کے حقوق ادا کئے جاسکتے ہیں۔ اگر کوئی شخص جس کی زمین میں سے کان نکلی ہو اس سے فائدہ اٹھانے کی توفیق نہ رکھے تو چونکہ گورنمنٹ کا بھی اس میں حصہ ہے گورنمنٹ مناسب معاوضہ دے کر اسے خرید سکتی ہے یا اور کسی کے پاس اس کے حصہ کو فروخت کرنے کی اجازت دے سکتی ہے اس طرح کانوں کی وجہ اوجہ سے جو نظام تمدن میں نقص ہے وہ بھی دور ہو جاتا ہے۔ حکومتوں کے آپس کے تعلقات حکومتوں اور رعایا اور امراء اور غرباء کے تعلقات کے بیان کرنے کے بعد اب میں ان تعلیمات کو بیان کرتا ہوں جو اسلام نے بین الاقوامی تعلقات کے متعلق دی ہیں۔ یا د رکھنا چاہئے کہ اسلامی تعلیمات کا مطمح نظر تو یہ ہے کہ دنیا میں ملکی حکومتوں کو اڑا کر ساری دنیا میں ایک ہی حکومت قائم کر دی جائے تا لڑائیوں اور جھگڑوں کا خاتمہ ہو جائے۔ اسلام مختلف ممالک کو اس قدر اندرونی آزادی دیتا ہے کہ اسلامی سیاسیات کے ماتحت وہ نہایت آسانی سے اپنی قومی اغراض اور خصوصیات کو پورا کر سکتے ہیں اور پھر بھی ایک گل کا جزو بن سکتے ہیں۔ مگر اسلام اس مقصد کے حصول کے لئے کسی قسم کی جسمانی جد وجہد کرنے کی اجازت نہیں دیتا بلکہ اسے صرف لوگوں کی اپنی رائے اور ارادے پر چھوڑ دیتا ہے اور مسلمان حکومتوں کو بھی پابند نہیں کرتا۔ جب تک دنیا میں یہ روح پیدا نہ ہو کہ لوگ مقامی امور کا مقامی امور کو اپنی اپنی مرضی کے مطابق طے کر کے باقی امور میں ایک ہو جائیں اور لڑائی کی طرف میلان اور ایک دوسرے کے خلاف تیاریاں اور جوش اعلیٰ مقاصد کے لئے قربان کر دیئے جائیں اس وقت تک ہمیں موجودہ حالت پر قانع رہنا چاہئے اور میں اس کے مطابق جو قانون اسلام نے مقرر کئے ہیں ان کے ان کو بیان کرتا ہوں۔ دیکھا جاتا ہے کہ تمام لڑائیاں اور جھگڑے ایک دوسرے کے ملک پر طمع کی نظر رکھنے یا آپس میں ایک دو دوسرے سے : سے ناجائز فائدہ اٹھا۔ فائدہ اٹھانے کی کوشش ہے ۔ سے پیدا ہوتے ہیں۔ اسلام اس کے متعلق حکم دیتا ہے جو اس سلسلہ جنگ وجدال کو بالکل مٹا دیتے ہیں۔ اول فرماتا ہے وَلَا تَعدَّن عَيْنَيْكَ إِلى مَا مَتَّعْنَا بِهِ أَزْوَاجًا مِّنْهُمْ زَهْرَةَ الْحَيُوةِ الدُّنْيَا لِنَفْتِنَهُمْ فِيْهِ وَرِزْقُ یہ دو