انوارالعلوم (جلد 8) — Page 288
انوار العلوم جلد ۸ سب باتوں کو روکتا ہے۔ ۲۸۸ احمدیت یعنی حقیقی اسلام اسی طرح اسلام حکم دیتا ہے کہ جو چیز کوئی خریدے اس کو بغیر و زن کئے یا دیکھے دوسرے کے آگے فروخت نہ کرے کیونکہ اس میں جھگڑوں کا دروازہ کھلتا ہے۔ کیونکہ خرید میں چونکہ دو واسطے پڑ جائیں گے ہر ایک بیچنے والوں میں سے یہ کہے گا کہ میں نے تو چیز اچھی دی تھی دوسرے نے خراب کر دی ہوگی ۔ پس اسلام کہتا ہے کہ دو تاجر متواتر بے دیکھے اور وزن کئے کوئی چیز فروخت نہ کریں ۔ اسی طرح اسلام حکم دیتا ہے کہ جھوٹے مقابلہ سے قیمت نہ بڑھائی جائے مثلاً یہ نہ کیا جائے کہ تاجر ایک اپنے ساتھی کو سکھا کر کھڑا کر دے اور وہ ایک چیز کے زیادہ رام دینے پر تیار ہو جائے اور اس طرح گاہک کو یہ بتایا جائے کہ اب اس چیز کی قیمت بڑھ گئی ہے اور لوگ اسے زیادہ قیمت پر خریدنے کے لئے تیار ہیں اور نہ نیلام کے وقت جھوٹی بولی دلوا کر قیمت کو بڑھایا جائے۔ اسی طرح اسلام یہ حکم دیتا ہے کہ باہر سے آنے والے تاجروں تاجروں کو شہر سے باہر جا کر نہ ملا جائے بلکہ پہلے ان کو منڈی میں آنے دیا جائے تا ان کو اصل بھاؤ معلوم ہو جائے اور نہ ان کو کوئی نقصان ہو اور نہ خرید و فروخت میں کوئی فساد ہو۔ اسی طرح اسلام یہ حکم دیتا ہے کہ غیر معین اشیاء کی خرید و فروخت نہ کی جائے بلکہ چیز کو دیکھ کر خریدا جائے خواہ خود خواہ اپنے کسی ایجنٹ کی معرفت ۔ یہ نہ کیا جائے کہ جوئے کی طرح چیزیں خریدی جائیں۔ مثلاً اس طرح بیچ نہ کریں کہ فیصلہ کرلیں کہ جس تھان کو کنکری لگ جائے وہ ایک پہلے سے مقرر کی ہوئی قیمت پر خریدار کا ہو جائے گا اور نہ اس قسم کے ذرائع کو استعمال کر کے خرید و فروخت کریں۔ اس حکم سے اسلام نے وہ غیر طبعی طریق جو لاٹری کے نام سے موسوم ہے اس کو بالکل روک دیا ہے اور کون کہہ سکتا ہے کہ یہ طریق واقع میں فطرتِ صحیحہ کے مخالف نہیں ؟ یہ طریق یقینا ایک جوئے کی قسم ہے اور ایسا ہی برا ہے جیسے کہ جوئے کی کوئی ادنیٰ سے ادنی رقم آپس کے کانفرنسوں ، مجلسوں اور دعوتوں کے متعلق احکام اور آداب برادرانہ تعلقات جو خاندانی تعلقات کہلا سکتے ہیں اور جن کی اقسام میں اس وقت بیان کر رہا ہوں ان میں سے ایک قسم مجالس اور دعوتوں کے آداب بھی ہیں۔ برادری کے اکثر کام کا نفرنسوں ، مجلسوں اور دعوتوں