انوارالعلوم (جلد 8) — Page xxx
۲۳ Ir۔۔ تھیں۔ ہندوستان کے حالات حاضرہ اور اتحاد پیدا کرنے کے ذرائع سید نا حضرت مصلح موعود کا یہ لیکچرڈ نچ ہال لندن میں ۲۶ ستمبر ۱۹۲۴ء کو حضرت چوہدری ظفر اللہ خان صاحب نے انگریزی زبان میں پڑھا۔ اس لیکچر میں حضور نے ہندوستان کے حالات کا تجزیہ کر کے مختلف طبقوں میں اتحاد پیدا کرنے کے ذرائع بیان فرمائے ہیں۔ حضور نے اپنے اس لیکچر میں مندرجہ ذیل نکات پر روشنی ڈالی ہے۔ (1) ہندوستان کے جغرافیائی، قومی اور مذہبی حالات (ii) ہندوستان میں اردو اور ہندی کا مسئلہ (iii) رواداری کا فقدان جس سے قومی فوائد کو نقصان پہنچ رہا ہے۔ (iv) اہل مغرب سے میل جول اور اس کے اثرات، مغرب کی آزادی اور اقتصادی و علمی ترقی دیکھ کر یہاں کے لوگوں میں بھی ترقی کی امنگ پیدا ہوئی ہے اور وہ چاہتے ہیں کہ ہمیں یورپ کی قوموں کی طرح حکومت میں دخل حاصل ہو اور ہمارے ملک میں بھی مغربی طرز حکومت قائم ہو۔ (۷) گذشتہ جنگ کا ہندوستان پر اثر ۔ (vi) آزادی کے حصول کی خواہش۔ (vii) ریفارم سکیم ۔ (viii) انگریز افسر کیسے ہوں۔ (ix) انگلستان کے پریس اور اخبارات کا کردار حضور نے اپنے لیکچر کے آخر میں برطانوی حکومت کو نصیحت کرتے ہوئے فرمایا ۔ جس قوم کے ہاتھ میں حکومت کی باگ ہو اس کا فرض ہے کہ وہ لوگوں کی طبائع کا گہرا مطالعہ کرے ان سے ہمدردانہ سلوک کرے اور ٹھنڈے دل سے اختلافات کو دور کرنے کیلئے باہم مل کر غور کریں اس سے امن کی راہ ہموار ہو گی۔“