انوارالعلوم (جلد 8)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 240 of 714

انوارالعلوم (جلد 8) — Page 240

انوار العلوم جلد ۸ الده احمدیت یعنی حقیقی اسلام نیت نہ رکھ کہ اس کے بدلے میں یہ لوگ بھی مجھ سے کوئی سلوک کریں گے۔ جس طرح زمیندار دانہ ڈالتے ہوئے امید رکھتا ہے کہ یہ بڑھ جائے گا اور میں کاٹوں گا اور نہ اپنے مال کو پراگندہ کر یعنی یہ نہ کر کہ سب مال لٹا کر خالی ہاتھ ہو کر بیٹھ جا۔ یا یہ کہ سب مال اپنے پر خرچ کرے اور دو سروں کو نہ دے اور نہ مال اپنے رشتہ داروں یا غرباء کو اس طرح دے کہ وہ امتحان میں پڑیں۔ یعنی بجائے فائدہ کے ان کو نقصان ہو۔ وہ کاہل یاست ہو جائیں یا سوال کی عادت ان میں پیدا ہو جائے یا عیاش ہو جائیں۔ اسی طرح اموال کے خرچ کرنے کے متعلق یہ ہدایت بھی دی ہے کہ فِي أَمْوَالِهِمْ حَقٌّ لِلسَّائِلِ وَالْمَحْرُومِ ۱۶۶ مسلمانوں کے اموال میں ان لوگوں کے لئے حق ہے جو بولنے سے محروم ہیں یعنی ان میں قوت گویائی نہیں اور اپنی تکالیف کو بیان نہیں کر سکتے جیسے کہ جانور ہیں وہ اپنی ضرورتوں کو پورا نہیں کر سکتے ۔ پس چاہئے کہ اپنے صدقات میں سے ایک حصہ جانوروں کو بھی دیا جائے ۔ یا جو جانور بیمار اور ضعیف ہوں ان کی خبر گیری کی جائے یا جو جانور گھر میں ہوں ان کے آرام کا خاص خیال رکھا جائے ۔ اسی طرح اسلام نے صبر اور شکر اور احسان اور سچائی اور اعتماد اور میانہ روی اور وفاداری اور رازداری اور لوگوں کی حاجتوں کو پورا کرنے اور اصلاح بین الناس اور خوف اور رجا قناعت اور ایثار اور مؤاسات اور حلم اور ا اور علم اور افادت اور احیاء اور وعدہ کا پورا کرنا اور خوش چهره سے لوگوں سے ملنا اور وقار اور مہمان نوازی اور عیادت مریض اور امانت اور دیانت اور غم اور غیبت اور چغلی اور جھوٹ اور ایذاء رسانی اور تجسس اور لوگوں کی باتیں سننی اور لوگوں کے خطوط پڑھنے اور عیب ظاہر کرنے اور دھوکا اور احسان جتانے اور بغاوت اور جسمانی عذاب دینے اور ریاء اور سمعت اور بیہودہ بکواس اور لغو قسموں کے کھانے اور خوشامد کرنے اور چوری اور قتل اور ظلم اور تجارت میں دھوکا کرنے اور ایسے ! ایسے امور میں دخل دینے ؟ ادینے جن سے اس کا تعلق نہیں ہے اور بتائی اور بیواؤں کی خبر گیری اور بزدلی وغیرہ تمام اخلاقی امور کے متعلق وہ صحیح تعلیم دی ہے جو افراط اور تفریط سے پاک ہے اور بچی پاکیزگی پیدا کرنے کا موجب ہے مگر اس جگہ اس کو بیان نہیں کیا جا سکتا۔ خلاصہ یہ کہ تمام طبعی عادات کو اسلام نے قیود کے ساتھ اخلاق فاضلہ میں بدل دیا ہے اور اس نکتہ کو ہوائے اسلام کے اور کوئی مذہب نہیں سمجھا اور نہ اس نے پیش کیا ہے نہ کسی پہلے مذہب نے نہ بعد میں بننے والے مذہب نے جن کی بنیاد گو قرآن کریم کی موجودگی میں رکھی گئی ہے