انوارالعلوم (جلد 8) — Page 232
انوار العلوم جلد ۸ নলন احمدیت یعنی حقیقی اسلام ۱۴۷ فرماتے ہیں الْمُؤْمِنُ لَيْسَ بِحَقُودٍ = مومن کینه توز نہیں ہوتا وہ اپنے دل میں کسی کی نسبت کینہ نہیں رکھتا۔ ان تمام قیود کے ذریعہ سے اسلام نے نظم کا ایک ہی ظہور جائز رکھا ہے اور وہ یہ ہے کہ کسی شخص سے اس قدر بدلہ لے لے جس قدر کہ اس نے اس کو نقصان پہنچایا ہے مگر اس کے لئے بھی یہ شرط ہے کہ اگر اس جگہ حکومت ہے تو حکومت کے ذریعہ سے بدلہ لے خود ہی بدلہ نہ لے ۔ ہاں اگر حکومت اس جگہ پر نہ ہو تو اسی قدر بدلہ لے سکتا ہے لیکن اصلاح اگر عفو سے ہو تو عفو مقدم ہو گا باقی طریق انتقام یعنی گالیاں دینا عیب چینی کرنا ترک کلام کر دینا دل میں کینہ رکھنا ان سب کو او اسلام م نے نے نا تاد جائز قرار دے دیا کیونکہ ان کے ذریعہ سے گناہ ترقی کرتا ہے اور فساد بڑھتا ۔ اصلاح جو انتقام کی اصل غرض ہے مفقود ہو جاتی ہے ۔ ہے اور دوسرا طبعی تقاضا جو انسان کے اندر پایا جاتا ہے وہ محبت ہے تمام حیوانوں میں بھی اور انسانوں میں بھی ہم اس مادہ کو پاتے ہیں اور اس کے مقابلہ پر ایک طبعی تقاضا نفرت کا ہے۔ یہ دونوں طبعی تقاضے ہیں اور اپنے استعمال کے ذریعہ سے اخلاق بنتے ہیں ہم نہ یہ کہہ سکتے ہیں کہ تم ہر اک شئے سے محبت کرو اور نہ یہ کہ ہر اک سے نفرت کرو بلکہ ان کو حدود میں مقید رکھنے کے لئے قواعد کی ضرورت ہوگی۔ ہم دیکھتے ہیں کہ محبت فطرتا اسی سے پیدا ہوتی ہے جو ہمارے لئے کار آمد ہوتی ہے یا ہمارے جو اس میں سے کسی جس کو آرام اور لذت پہنچاتی ہے ۔ اس وجہ سے طبعی طور پر محبت انہی اشیاء سے ہو گی جو اس غرض کو پورا کریں مگر یہ خلق نہ ہو گا کیونکہ اس قسم کی محبت سب جانور بھی کرتے ہیں۔ محبت خلق تبھی ہو گی جبکہ ایک تو اس میں مدارج کا لحاظ رکھا جائے یعنی جس سے زیادہ تعلق ہے اس سے زیادہ محبت کی جائے اور جس سے کم ہے اس سے پہلے کی نسبت کم محبت کی جائے۔ دوسرے محبت تب خلق ہو گی جب کہ اس میں احسان سابق کا خیال زیادہ مد نظر رکھا جائے یہ نسبت آئندہ کی امید کے کیونکہ سابق احسان کا خیال ایک ذمہ داری ہے اور آئندہ کی امید طمع - تیسرے یہ کہ صرف قریب کے نفع کو یا لذت کو مد نظر نہ رکھا جائے بلکہ دور کے فائدے یا نقصان کا بھی خیال کیا جائے ۔ ان تین پابندیوں کے ساتھ محبت ایک مخلق ہے ورنہ نہیں چنانچہ اسلام نے ان تینوں پابندیوں کا ذکر کیا ہے اللہ تعالیٰ فرماتا ہے قُلْ إِنْ كَانَ آبَاؤُكُمْ وَأَبْنَاؤُكُمْ وَإِخْوَانُكُمْ