انوارالعلوم (جلد 8) — Page 204
انوار العلوم جلد ۸ ۲۰۳ احمدیت یعنی حقیقی اسلام ایک ہی ہو سکتا ہے اور وہ یہ کہ کوئی ایسے لوگ ہوں جو خدا تعالیٰ کا قرب پانے والے اور اس کی لقاء کا رتبہ حاصل کرنے والے ہوں پھر ان کے وجود میں قدوسیت کی صفات کو جلوہ گر ہوتے ہوئے دیکھیں اور اگر یہ نہ ہو تو ایک طرف خدا تعالیٰ کی صفت قدوسیت مشتبہ رہتی ہے اور دوسری طرف اس امر کا بھی انکار کرنا پڑتا ہے کہ خدا تعالیٰ سے کبھی کسی کو قرب حاصل ہوا ہے کیونکہ جب ہم دیکھتے ہیں کہ ایک گلاب کا پھول تھوڑی دیر کپڑوں سے لگا ر ہے تو تمام کپڑے اس کی خوشبو سے مہک جاتے ہیں اور ایک معطر انسان کے پاس تھوڑی دیر کوئی بیٹھ جائے تو اس سے بھی خوشبو کی لپیٹیں آنے لگتی ہیں تو ہم کس طرح قبول کر سکتے ہیں کہ ایک شخص خدا تعالیٰ کا مقرب تو بنا مگر اس نے خدا سے کچھ نہ پایا ؟ اور اس کی اس خوشبو سے جو در حقیقت سب صفات کی جامع ہے یعنی قدوسیت کو راکا کو راہی رہا؟ چونکہ یہ امر خلاف عقل ہے اس لئے وہی شخص خدا تعالیٰ کا مقرب سمجھا جاسکتا ہے اور اس کے ذریعہ سے اللہ تعالیٰ کی قدوسیت کا ثبوت مل سکتا ہے جو خدا سے قدوسیت حاصل کر کے خود قدوس ہو اور اپنی نیکی اور تقویٰ کی وجہ سے دنیا کے لئے نمونہ ہے۔ حضرت مسیح موعود کی زندگی کو جب ہم دیکھتے ہیں تو معلوم ہوتا ہے کہ آپ اس صفت کے بھی ثابت کرنے والے ہیں ۔ آپ نے اپنے وجود سے خدا تعالیٰ کی صفت قدوسیت کو روز روشن کی طرح ثابت کر دیا ہے۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ انسان پر اس صفت کا انعکاس ایسے ہی رنگ میں ہو سکتا ہے جو بشریت کے مناسب حال ہو ورنہ وہ خدا بن جائے گا جو خلاف عقل ہے ۔ مگر بشریت کے مطابق اس کا انعکاس اس کی شان کو کم نہیں کرتا بلکہ اپنے مقصد کو یعنی صفات باری کو پورے طور پر ثابت کرنے کے کام کو خوب اچھی طرح ادا کرتا ہے ۔ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اس صفت کو بھی جیسا کہ میں بتا چکا ہوں اپنے وجود میں پیدا کیا ہے اور ہم دیکھتے ہیں کہ دشمن سے دشمن بھی اس امر کا مقرر ہے کہ آپ میں کوئی عیب نہ تھا۔ اس جگہ ایک نکتہ یاد رکھنے والا ہے کہ موعود جب دنیا میں آتے ہیں تو بوجہ مذہبی مخالفت کے لوگ ان پر کئی قسم کے عیب لگانے لگتے ہیں کیونکہ عداوت انسان کو اندھا اور بھرا کر دیتی ہے اور خوبی کو بھی عیب کر کے دکھاتی ہے پس انبیاء کی زندگی کو جانچتے ہوئے ہمیشہ ان کے دعوئی سے پہلے کی زندگی کو لینا چاہئے کیونکہ اس وقت تک لوگوں کو ان سے ایسی خاص عداوت نہیں ہوتی کہ تعصب سے بالکل ہی اندھے ہو جائیں پس وہی زندگی ان کی قدوسیت کا معیار ہے ۔