انوارالعلوم (جلد 8) — Page 146
انوار العلوم جلد ۸ بعض لوگوں کو بعض کی غلطیوں کے سبب تکلیف تو پہنچ جاتی ہے۔ احمدیت یعنی حقیقی اسلام اس کا جواب ہماری شریعت یہ دیتی ہے کہ ہر اک وہ تکلیف جو انسان کو ایسے امور کی وجہ سے ملتی ہے جن میں اس کا اپنادخل نہیں اس کا موازنہ کر لیا جائے گا اور انسان کی روحانی ترقیات کے وقت اس کو مد نظر رکھا جائے گا۔ چنانچہ قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے ۔ الْوَزْنُ يَوْمَئِذٍ الْحَقُّ ۲۵۔ اس جزا - جزائے عظیم کے وقت ان امور کو مد نظر رکھا جائے گا جو کسی انسان کی ترقی میں حائل تھے اور جن میں اس کا کوئی دخل نہ تھا۔ ایک دوسری جگہ قرآن کریم میں اللہ تعالی فرماتا ہے لا يَسْتَوِي الْقَعِدُونَ مِنَ الْمُؤْمِنِينَ غَيْرُ أُولِى الضَّرَرِ " یعنی مومنوں میں سے جو لوگ دین کی خدمت کرتے ہیں اور وہ جو نہیں کرتے وہ برابر نہیں ہو سکتے ۔ مگر وہ لوگ جو خدمت میں اس لئے کو تا ہی کرتے ہیں کہ ان کو کوئی طبعی نقصان پہنچ گیا ہے ان کے متعلق یہ حکم نہیں ہے۔ ان کی اس معذوری کو اللہ تعالی مد نظر رکھے گا۔ رسول کریم ﷺ فرماتے ہیں۔ مَا يَزَالُ الْبَلاءُ بِالْمُؤْمِنِ وَالْمُؤْمِنَةِ فِي نَفْسِهِ وَوَلَدِهِ وَمَالِهِ حَتَّى يَلْقَى اللَّهُ وَمَا عَلَيْهِ خَطِيئَةٌ ١٧۔ مومن مرد ہو یا عورت اس کو کوئی طبعی تکلیف نہیں پہنچتی۔ خواہ نفس کے متعلق خواہ اولاد کے متعلق خواہ مال کے متعلق مگر اس کے بدلہ میں اس کی خطائیں کم ہوتی جاتی ہیں اور ان تکالیف کو برداشت کرنے کے سبب سے ان کی روح میں پاکیزگی کی ایک ایسی طاقت پیدا ہوتی جاتی ہے کہ جب وہ اللہ تعالی سے ملیں گے تو اس وقت تک پاک ہو چکے ہوں گے۔ اس جگہ یہ دھوکا نہ لگے کہ یہ حکم صرف مومنوں کے لئے ہے فائدہ ہر اک کو اپنے حق کے مطابق پہنچتا ہے ۔ قرآن کریم کا فیصلہ عام ہے حدیث میں چونکہ مسلمانوں کے سوال کے جواب میں یہ بات بتائی گئی ہے اس لئے ان کو مخاطب کیا گیا ہے ۔ اب دیکھو ایک ہی صفت کی تشریح میں مذاہب میں کہاں سے کہاں تک اختلاف پہینچ گیا ہے۔ اسلام نے اس کا مفہوم اور لیا ہے اور بعض دوسرے مذاہب نے اور ۔ انہوں نے صفت رحم کو قائم رکھنے کے لئے تناسخ کا مسئلہ کے لئے نتائج کا مسئلہ پیش کیا ہے حالانکہ ایک ادنی تدبر سے معلوم ہو سکتا ہے کہ اسلام ہے۔ کی تشریح بالکل طبعی اور قانون قدرت کے مطابق ہے اور دوسری تشریح کی بناء ہمیں بعض ایسے مفروضہ امور پر رکھنی پڑتی ہے جو ثابت نہیں ہیں۔ اللہ تعالیٰ کی صفات عدل اور رحم بھی قابل توجہ ہیں۔ تمام مذاہب خدا تعالیٰ کو عادل بھی مانتے ہیں اور رحیم بھی لیکن تشریح میں بڑا اختلاف ہے اسلام کہتا ہے کہ ان دونوں صفات میں اختلاف