انوارالعلوم (جلد 8) — Page 138
انوار العلوم جلد ۸ ۱۳۸ احمدیت یعنی حقیقی اسلام احد ہے یعنی کوئی چیز اس کی ہمسر نہیں ہے وہ واحد ہے تمام اشیاء اس کے حکم سے نکلی ہیں۔ وہ سب کی ابتدائی کڑی ہے۔ اسی طرح اللہ تعالی کے اور بہت سے نام قرآن کریم میں بیان فرمائے گئے ہیں جن سے معلوم ہوتا ہے کہ اسلام ایک ایسے کامل خدا کو دنیا کے سامنے پیش کرتا ہے جو ان دونوں خوبیوں کو اپنے اندر جمع رکھتا ہے یعنی محبت اور خوف کے موجبات کو جن کے بغیر کبھی کامل تعلق پیدا ہی نہیں ہوتا۔ ہر عقلمند انسان سمجھ سکتا ہے کہ کامل اطاعت اور کامل اتحاد ہمیشہ دو ہی ذریعوں سے ہوتا ہے محبت سے یا خوف سے۔ بیشک محبت کا تعلق اعلیٰ اور اکمل ہے مگر اس میں کوئی شک نہیں کہ کئی طبائع صرف خوف سے مانتی ہیں۔ پس جب تک کوئی مذہب صفات غضبيه اور صفات محبت اور دونوں کو پیش نہ کرے کبھی وہ مذہب تمام دنیا کو نفع نہیں پہنچا سکتا۔ اگر زور نہ دے اور دول دونوں پر زور نہ اصلاح ہمارے مد نظر ہو تو ہم صرف یہ نہیں دیکھیں گے کہ اعلیٰ طبقہ کے لوگوں کے لئے کسی کام کے کرنے کا کیا محرک ہوتا ہے بلکہ ہمیں اعلیٰ اور ادنیٰ دونوں قسم کے لوگوں کے حالات کو مد نظر رکھنا ہو گا ورنہ ہم اصلاح کے کام میں ناکام رہیں گے ۔ بلکہ حق تو یہ ہے کہ اعلیٰ طبقہ کے لوگ تو خود ہی ہدایت کی طرف مائل ہوتے ہیں ہمیں زیادہ فکر ان لوگوں کی رکھنی پڑے گی جو ادنیٰ حالات میں گرے ہوئے ہیں اور ان کی فطرتیں مسخ ہو گئی ہیں اور وہ اپنے فرائض کو بھول گئے ہیں ۔ ایسے لوگ اکثر اوقات سوائے شاذ و نادر کے خوف سے ہی مانتے ہیں اور جب تک ان کے سامنے نقصان کا اندیشہ موجود نہ ہو اصلاح کی طرف مائل نہیں ہوتے ۔ پس وہ مذہب جو اللہ تعالیٰ سے تمام بندوں کا تعلق پیدا کرنا چاہے اس کے لئے ضروری ہے کہ فطرت کا لحاظ رکھے اور اسلام نے جس خوبی سے صفات الہیہ کے بیان کرنے میں اس توازن کو قائم رکھا ہے وہ یقینا ہر اک قسم کی طبائع کے علاج پر مشتمل ہے اور اس سے مکمل علاج اور کوئی ہو ہی نہیں سکتا۔ اس نے خدا تعالیٰ کی صفات غضبیہ کو بھی پیش کیا ہے اور صفات رحمت کو بھی مگر ساتھ ہی یہ بھی فرما دیا ہے کہ وَرَحْمَتِي وَسِعَتْ كُلَّ شَيْءٍ میری رحمت ہر اک چیز پر غالب ہے ۔ آخر میری رحمت میرے غضب کو مٹادیتی ہے کیونکہ میرا غضب بغرض اصلاح ہوتا ہے نہ دکھ دینے کے لئے۔ یہ تعلیم اللہ تعالٰی کی ذات کی نسبت جیسی مکمل اور اعلیٰ ہے ظاہر ہے۔ جو غرض مذہب کی ہے وہ اس تعلیم سے بوجہ احسن پوری ہوتی ہے مگر پھر بھی یہ تعلیم امتیازی نہیں ۔ جہاں تک میں سمجھتا