انوارالعلوم (جلد 8) — Page 85
انوار العلوم جلد ۸ اساس الاتحاد به طرف جملہ ممبرانِ استقبالیہ کمیٹی مسلم لیگ و نمائند گان اجلاس مسلم لیگ ۱۹۲۴ء یہ مضمون مسلم لیگ کے اجلاس منعقدہ لاہور میں ۲۳۔ مئی ۱۹۲۴ء کو پڑھا گیا) أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَنِ الرَّحِيمِ بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ هُوَ النَّاصِرُ السَّلَامُ عَلَيْكُمْ ۔ آپ لوگ اس وقت مسلم لیگ کے اجلاس کے لئے جمع ہوئے ہیں اور آپ کے سر پر قومی مفاد کی نگہبانی کے اہم فرض کا بوجھ صبر آزما طور پر رکھا ہوا ہے ۔ آپ کی غلطی کروڑوں مسلمانوں کی ٹھوکر کا موجب اور آپ کا صحیح رائے قائم کرنا کروڑوں کی ہدایت اور آرام کا موجب ہو سکتا ہے۔ پہلوں نے غلطی کی اور آج تک مسلمان اس کا خمیازہ بھگت رہے ہیں۔ آپ لوگ اگر غلطی کریں گے تو تکلیف قریباً لا علاج ہو جائے گی اور مسلمانوں کا پیالہ عمل کناروں پر سے اُچھل پڑے گا۔ چونکہ باوجود اس کے کہ ہماری جماعت کی نسبت عموما اور میری نسبت خصوصا یہ خیال کیا جاتا ہے کہ ہمیں مسلمانوں کی عام سیاسی حالت سے دلچسپی نہیں ہے اور ان کے مصائب کو ہم بے پرواہی کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ہمارے دل مسلمانوں کی تکالیف کو دیکھ کر زخمی ہیں اور ان کی مشکلات کو معائنہ کر کے خون کے آنسو بہاتے ہیں اور چونکہ مجھے کارکنان مسلم لیگ نے شمولیت اپنے کی دعوت بھی دی ہے میں یہ چند سطور لکھ کر بطور مشورہ آپ لوگوں کی خدمت میں 1 نمائندوں کے ذریعے سے اور اس مطبوعہ چٹھی کے ذریعہ سے پیش کرتا ہوں اور امید کرتا ہوں