انوارالعلوم (جلد 8)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 69 of 714

انوارالعلوم (جلد 8) — Page 69

انوار العلوم جلد ۸ ५१ قول الحق پھر یہ اعتراض کیا گیا ہے کہ مرزا صاحب انگریزوں کے ملازم ۳۲ ملازمت کرنے کا اعتراض رہے ہیں مگر معلوم نہیں ہوا کہ یہ کیا اعتراض ہے کہاں لکھا ہے کہ نبی کسی کا ملازم نہیں ہوتا؟ میں اعتراض کرنے والوں سے پوچھتا ہوں کیا تم قرآن میں نہیں پڑھتے کہ حضرت یوسف کا فر بادشاہ کے نوکر تھے ؟ پھر تمہیں کیا ہو گیا ہے کہ حضرت مرزا صاحب پر اعتراض کرتے ہو۔ اس کی یہی وجہ ہے کہ قرآن تمہارے دماغوں سے نکل گیا ہے ۔ تم لوگ سورۃ یوسف میں حضرت یوسف کے متعلق پڑھتے ہو اس کے گیت گاتے ہو اس میں لکھا ہے کہ حضرت یوسف نے کافر بادشاہ کی ملازمت کی پھر حضرت مرزا صاحب پر کیوں اعتراض کرتے ہو ؟ کہا جاتا ہے کہ وہ بادشاہ حضرت یوسف پر ایمان لے آیا تھا مگر کیا انکے قید ہونے سے پہلے یا بعد ؟ حضرت یوسف نے ملازمت تو قید سے چھوٹتے ہی کی تھی اور قرآن کریم سے معلوم ہوتا ہے کہ ان کے بھائیوں کے ان کے پاس آنے تک وہ بادشاہ ان پر ایمان نہیں لایا تھا کیونکہ خدا تعالیٰ فرماتا ہے مَا كَانَ لِيَأْخُذَ أَخَاهُ فِي دِينِ الْمَلِكِ إِلَّا أَنْ يَشَاء الله ٣٢ حضرت یوسف )۔ اپنے بھائی کو اپنے پاس رکھنا چاہتے ہیں لیکن بادشاہ کے قانون کے ماتحت نہ رکھ سکتے تھے۔ اگر بادشاہ ان پر ایمان لے آیا تھا تو پھر اس کے قانون کے ماتحت نہ رکھ سکنے کا کیا مطلب؟ قانون تو سب حضرت یوسف کے اختیار میں ہوتے ۔ پھر بظاہر تو یہ اعتراض حضرت مرزا صاحب پر کیا گیا ہے مگر یہ پڑتا رسول کریم ال پر ہے جنہوں نے حضرت خدیجہ کی ملازمت کی۔ ۳۳ کیا وہ رسول کریم کی رسالت سے قبل مسلمان تھیں ؟ یا وہی جو مکہ کے لوگ تھے اگر مسلمان تھیں تو پھر حدیث میں جو یہ آتا ہے کہ وہ رسول کریم ملی ام پر ایمان لائیں اس کا کیا مطلب ہے اگر یہ کہا جائے کہ اس وقت رسول کریم ال نے نبوت کا دعویٰ نہیں کیا تھا تو یہی بات حضرت مرزا صاحب کے متعلق کہی جاسکتی ہے کیونکہ آپ نے بھی اس وقت تک نبوت کا دعوی نہیں کیا تھا۔ پھر حضرت لقمان کو یہ لوگ نبی مانتے ہیں اور ان کے متعلق ان کی کتابوں میں لکھا ہے کہ وہ ایک جگہ ملازم رہے۔ پھر کہا گیا ہے کہ مرزا صاحب نے زوج کے معنی بہن کئے ہیں اور اس طرح زوج کے معنی اپنی بیوی کو بہن قرار دیا ہے میں کہتا ہوں کہاں گئے ان لوگوں کے علوم کہاں سے ثابت ہے کہ زوج صرف بیوی کو کہتے ہیں۔ دو جڑے ہوئے آموں کو بھی زوج کہتے ہیں دوست کو بھی زوج کہتے ہیں ہاں بیوی کو بھی کہتے ہیں۔ اسی طرح بہن جو تو ام پیدا ہوئی ہو اسے