انوارالعلوم (جلد 7)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 588 of 663

انوارالعلوم (جلد 7) — Page 588

انوار العلوم جلد ۵۸۸ دعوة الأمير غرض حضرت اقدس نے نہ صرف مردے ہی زندہ کئے بلکہ ایسے لوگ پیدا کر دیئے جو خود بھی مردے زندہ کرنے والے ہیں اور یہ کام سوائے ان بزرگ انبیاء علیهم السلام کے جو اللہ تعالی کے خاص پیارے ہوتے ہیں اور کوئی نہیں کر سکتا اور ہم یقین رکھتے ہیں کہ یہ سب فیض آپ کو رسول کریم اللہ سے ملا اور آپ کا کام در حقیقت رسول کریم کا ہی کام تھا۔ كُلُّ بَرَكَةٍ مِنْ مُحَمَّدٍ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَتَبَارَكَ مَنْ عَلَّمَ وَ تَعَلَّمَ ۳۲۸ تتمه میں سمجھتا ہوں کہ حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی صداقت کے ثابت کرنے کیلئے یہ بارہ دلائل جو میں نے بیان کئے ہیں کافی ہیں اور جو کوئی شخص بھی ان پر حق کو پالینے کی نیت سے غور کرے گا وہ حق الیقین تک پہنچ جائے گا کہ حضرت اقدس اللہ تعالی کے مسیح اور اس کے مامور اور مرسل ہیں اور یہ کہ اب کسی اور مسیح کا انتظار فضول ہے اور پیاسوں کی طرح آپ پر ایمان لانے کیلئے دوڑے گا۔ اور اس سلک میں پروئے جانے کو اپنے لئے موجب فلاح سمجھے گا جسے مسیح موعود علیہ السلام نے تیار کیا ہے ۔ ایک مسلمان کہلانے والے شخص کیلئے اللہ تعالٰی اور اس کے رسول کی شہادت سے زیادہ کسی چیز کی قیمت ہو سکتی ہے اور جیسا کہ میں بیان کر آیا ہوں حضرت اقدس علیہ السلام کے دعوے کے متعلق اللہ تعالی کی شہادتیں بھی موجود ہیں اور اس کے رسول کی شہادتیں بھی موجود ہیں بلکہ ہر ایک نبی کی جس کا کلام محفوظ ہے آپ کے صدق دعوئی پر شہادت موجود ہے ۔ عقل کہتی ہے کہ اس زمانے میں ایک مصلح آنا چاہئے رسول کریم ﷺ نے جو علامات مسیح موعود اور مہدی معہود کی بیان فرمائی تھیں وہ پوری ہو چکی ہیں، آپ کی پاک زندگی آپ کے دعوے پر شاہد ہے، جن دشمنان اسلام کا مقابلہ کرنے کیلئے مسیح موعود کو آتا تھا اور جس رنگ میں ان کو شکست دینی تھی وہ دشمن اس وقت موجود ہیں اور مسیح موعود نے ان کو شکست دے دی ہے ، مسلمانون کے اندرونی فسادات اس حد تک پہنچ گئے ہیں کہ ان سے بڑھ کر قرآن کریم کی موجودگی میں فساد کا پیدا ہونا نا ممکن ہے اور ان کی اصلاح بھی اعلیٰ سے اعلیٰ طریق پر حضرت