انوارالعلوم (جلد 7) — Page 565
انوار العلوم جلد ۵۶۵ دعوة الامير آپ کو بتایا کہ آپ ہی مسیح موعود ہیں اور پہلے مسیح فوت ہو چکے ہیں۔ اس دعوے پر وہ لوگ بھی جو اس وقت تک آپ کے ساتھ تھے جدا ہو گئے اور کل چالیس آدمیوں نے آپ کی بیعت کی۔ اس وقت گویا عملاً ساری دنیا سے جنگ شروع ہو گئی اور جو لوگ پہلے مدد گار تھے انہوں نے بھی مخالفت میں اپنا زور خرچ کرنا شروع کر دیا ۔ اب تو اخراجات اندازے سے زیادہ بڑھنے شروع ہو گئے ۔ ایک تو مخالفوں کے اعتراضات کے جواب شائع کرنا دوسرے اپنے دعویٰ کو لوگوں کے سامنے پیش کرنا اور اس کے دلائل دینا تیسرے چھوٹے چھوٹے اشتہارات تقسیم کرنا تا کہ تمام ملک کو آپ کے دعوے پر اطلاع ہو جائے ۔ یہیں اخراجات بہت تھے مگر اللہ تعالی نے اپنی قدرت کے اظہار کیلئے اور اخراجات کے دروازے بھی کھول دیئے یعنی آپ کو حکم دیا گیا کہ آپ قادیان میں مهمان خانه تعمیر کریں اور لوگوں میں اعلان کریں کہ وہ قادیان آگر آپ کے مہمان ہوا کریں اور دینی معلومات کو زیادہ کیا کریں یا اگر کوئی شکوک ہوں تو ان کو رفع کیا کریں سب مدد گاروں کا جدا ہو جاتا اور اشاعت کے کام کا وسیع ہو جانا اور پھر اس پر مزید بوجھ مہمان خانے کی تعمیر اور مہمان داری کے اخراجات کا ایسی مشکلات کے پیدا کرنے کا موجب ہو سکتا تھا کہ سارا کام درہم برہم ہو جاتا جاتا مگر اللہ تعالی نے ان چند درجن آدمیوں کے دل میں جو آپ کے ساتھ تھے اور جن میں سے کوئی شخص بھی مالدار نہیں کہلا سکتا تھا اور اکثر مسکین آدمی تھے ایسا اخلاق پیدا کر دیا کہ انہوں نے ہر قسم کی تکلیف برداشت کی لیکن دین کے کام میں ضعف نہ پیدا ہونے دیا اور در حقیقت یہ ان کی ہمت کام نہیں کر رہی تھی بلکہ اللہ تعالیٰ کا وعدہ اليْسَ اللهُ بِكَافٍ عَبْدَہ کام کر رہا تھا۔ یہ وہ زمانہ تھا جب کہ احمدی جماعت پر چاروں طرف سے سختی کی جاتی تھی۔ مولویوں نے فتوی دے دیا کہ احمدیوں کو قتل کر دینا ان کے گھروں کو لوٹ لینا ان کی جائیدادوں کا چھین لینا ان کی عورتوں کا بلا طلاق دوسری جگہ پر نکاح کر دینا جائز ہی نہیں موجب ثواب ہے اور شریر اور بد معاش لوگوں نے جو اپنی طمع اور حرص کے اظہار کیلئے بہانے تلاش کرتے رہتے ہیں اس فتوے پر عمل کرنا شروع کر دیا احمدی گھروں سے نکالے اور ملازمتوں سے بر طرف کئے جارہے ان کی جائیدادوں پر جبراً قبضہ پر جبراً قبضہ کیا جا رہا تھا اور کئی لوگ ان مخمصوں سے خلاصی خلاصی کی کوئی صورت نہ پا کر ہجرت کرنے پر مجبور ہو گئے تھے اور چونکہ ہجرت کی جگہ ان کیلئے قادیان ہی تھی، ان کے قادیان آنے پر مہمان داری کے اخراجات اور بھی ترقی کر گئے تھے ۔ اس وقت جماعت تھے ،