انوارالعلوم (جلد 7) — Page 533
انوار العلوم جلد ہے ۵۳۳ دعوة الامير مقابلے سے انکار کرتے ہوئے مقابلہ کر لیا اس نے فورنہ کیا کہ حضرت اقدس نے صاف لکھ دیا تھا کہ اگر یہ اشار تا بھی میرے مقابل پر آئے گا تو دکھ کے ساتھ میری زندگی میں ہلاک ہوگ؟ میں ہلاک ہو گا اس نے آپ کو کیڑا قرار دیکر یہ کہہ کر اگر میں اس پر اپنا پاؤں رکھ دوں تو کچل دوں اپنے آپ کو آپ کے مقابلے پر کھڑا کر دیا اور خدا کے عذاب کو اپنے اوپر نازل کرالیا۔ پر مگر اس کی سرکشی اور تکبر یہیں پر ختم نہ ہوا اس نے کچھ دن بعد آپ کا ذکر کرتے ہوئے آپ کی نسبت یہ الفاظ استعمال کئے ۔ ” بیوقوف محمدی مسیح " اور یہ بھی لکھا کہ ”اگر میں خدا کی زمین پر خدا کا پیغمبر نہیں تو پھر کوئی بھی نہیں ۔ اور دسمبر ۱۹۰۳ء کو تو کھلا کھلا مقابلے پر آکھڑا ہوا اور اعلان کیا کہ ایک فرشتے ہو نے مجھ سے کہا ہے کہ تو اپنے دشمنوں پر غالب آئے گا گویا حضرت اقدس کی پیشگوئی کے مقابلے میں آپ کی ہلاکت کی پیشگوئی شائع کر دی۔ یہ اس کا مقابلہ جو پہلے اشار نا شروع ہوا اور آہستہ آہستہ صراحت کی طرف آتا گیا جلد پھل لے آیا اور اس آخری حملے کے بعد چونکہ وہ مقابل پر آگیا تھا۔ حضرت اقدس مسیح موعود نے اس کے خلاف لکھتا چھوڑ دیا اور فَانْتَظِرْ إِنَّهُمْ مُنْتَظِرُونَ کے حکم کے مطابق خدائی فیصلے کا انتظار کرنا شروع کر دیا ۔ آخر اللہ تعالی نے جو پکڑنے میں دھیما ہے مگر جب پکڑتا ہے تو سخت پکڑتا ہے اپنا ہاتھ اس کی طرف بڑھایا اور وہ پاؤں جن کو وہ اس کے مسیح پر رکھ کر کچلنا چاہتا تھا اس نے معطل کر دیئے اس کے مسیح پر پاؤں رکھنے کی طاقت تو اسے کہاں مل سکتی تھی وہ ان پاؤں کو زمین پر رکھنے کے قابل بھی نہ رہا یعنی خدا کا غضب فالج کی شکل میں اس پر نازل ہو ا کچھ دن کے بعد افاقہ ہو گیا مگر دو ماہ بعد ۱۹- دسمبر کو دوسرا حملہ ہوا اور اس نے رہی سہی طاقتیں بھی تو ڑ دیں ۔ جب وہ بالکل لاچار ہو گیا تو اس نے اپنا کام اپنے نائبوں کے سپرد کیا اور خود ایک جزیرہ میں جس کی آب و ہوا فالج کیلئے اچھی تھی بود و باش اختیار کرلی ۔ مگر اللہ تعالی کے غضب نے اس کو اب بھی نہ چھوڑا اور چاہا کہ جس طرح اس نے اس کے مسیح کو کیڑا کہا تھا اس کو کیڑے کی طرح ثابت کر کے دکھائے اور وہ چیزیں جن پر گھمنڈ کر کے اس نے یہ جرأت کی تھی انہیں کے ذریعے اسے ذلیل کرے ۔ چنانچہ ایسا ہوا کہ اس کے بیمار ہو کر چلے جانے پر اس کے مریدوں کے دل میں شک پیدا ہوا کہ یہ تو اوروں کو دعا سے نہیں بلکہ اپنے حکم سے اچھا کرتا تھا، یہ خود ایسا کیوں بیمار ہوا اور انہوں نے اس کے بعد اس کے کمروں کی جن میں وہ اور کسی کو جانے نہیں دیتا تھا تلاشی لی تو ڈوئی کا اخبار اہر