انوارالعلوم (جلد 7)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 506 of 663

انوارالعلوم (جلد 7) — Page 506

انوار العلوم جلدے ۵۰۶ دعوة الامير إِلَّا بِلِسَانِ قَوْمِهِ ۲۴۴۔ ہم کوئی رسول نہیں بھیجتے مگر اسی زبان میں اس پر کتاب نازل کرتے ہیں جو ان لوگوں کی زبان ہوتی ہے جن کی طرف وہ مبعوث ہوا ہو ۔ پس رسول کریم ال جو ساری دنیا کی طرف مبعوث ہوئے تو آپ کی طرف اسی زبان میں کلام نازل ہونا چاہئے تھا جو بوجه أم الأَلْسِنَةِ ہونے کے ساری دنیا کی زبان کہلا سکے اور چونکہ آپ پر عربی زبان میں کلام نازل ہوا ہے اس لئے عربی زبان ہی اُم الأَلْسِنَةِ ہے۔ آپ نے اس انکشاف کے ثبوت میں اللہ تعالی سے علم پا کر ایسے اصول مدون کئے جن سے روز روشن کی طرح ثابت کر دیا کہ فی الواقع عربی زبان ہی اُم الأَلْسِنَةِ اور الهامی زبان ہے اور باقی کوئی زبان اُم الأَلْسِنَةِ کہلانے کی مستحق نہیں۔ آپ نے اس تحقیق کے متعلق ایک کتاب بھی لکھنی چاہی جو افسوس کہ نامکمل رہ گئی مگر اصل الاصول آپ نے اس میں بیان کر دیئے جن کو پھیلا کر اس امر کو دنیا کے ذہن نشین کیا جاسکتا ہے اور اللہ تعالیٰ نے چاہا تو میرا منشاء ہے کہ ان اصول کے ماتحت جو آپ نے تجویز کئے ہیں اور اس علم کے مطابق جو آپ نے اس کتاب میں مخفی رکھا ہے ایک کتاب تصنیف کروں جس میں بو ضاحت آپ کے بیان کردہ دعوے کو ثابت کروں اور اہل یورپ کے تیار کردہ عِلْمُ اللَّسَانِ سے جو اس دعوے کی تائید ہوتی ہے وہ بھی بیان کروں اور جہاں اہل یورپ نے ٹھو کر کھائی ہے اس کو بھی کھول دول - وَمَا التَّوْفِيقُ إِلَّا مِنَ اللهِ یہ تحقیق عربی زبان کے مطابق ایک ایسی بے نظیر تحقیق ہے کہ دنیا کے نقطہ نظر کو اسلام کے مطابق بالکل بدل دے گی اور اسلام کو بہت بڑی شوکت اس سے حاصل ہو گی۔ ان ظاہری علوم کے علاوہ جو آپ کو دیئے گئے باطنی علوم جو انبیاء کا ورثہ ہیں وہ بھی آپ کو عطا ہوئے اور ان علوم کے مقابلہ سے سب د ، دشمن عاجز رہے اور کوئی شخص آپ کا مقاب آپ کا مقابلہ نہ کر سکا جیسا کہ میں پہلے لکھ آیا ہوں آپ کوئی جدید شریعت لیکر نہ آئے تھے بلکہ پہلی پیشگوئیوں کے ما تحت آنحضرت ﷺ کے دین کی خدمت اور اشاعت کیلئے مبعوث ہوئے تھے اور علوم قرآنیہ کا پھیلانا اور سکھانا آپ کا کام تھا۔ قرآن کریم کے بعد اب کوئی نیا علم آسمان سے نازل نہیں ہو سکتا سب علوم اس کے اندر ہیں اور رسول کریم اے کے بعد کوئی نیا معلم نہیں آسکتا جو شخص آئے گا آپ کے سکھائے ہوئے علوم کی تجدید کرنے والا ہی ہو گا اور انہیں کو دوبارہ تازہ کرے گا۔ جیسا کہ حضرت مسیح موعود کا ایک الہام ہے كُلُّ بَرَكَةِ مِنْ مُحَمَّدٍ صَلَّى اللَّهُ