انوارالعلوم (جلد 7)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 497 of 663

انوارالعلوم (جلد 7) — Page 497

انوار العلوم جلدے ۴۹۷ دعوة الامير کر رہا ہے میں اگر نکلا تو فور امکان گر جائے گا اس پر آپ نے پہلے ان لوگوں کو نکالا اور سب کے کلاتو آخر میں خود نکلے ۔ ابھی آپ نے ایک پیر سیڑھی پر رکھا تھا اور دوسرا اٹھایا تھا کہ مکان کی چھت زور سے گری اور لوگ بہت حیران ہوئے اور آپ کے ممنون ہوئے اور سمجھ لیا کہ صرف آپ کی وجہ سے ان کی جانیں بچائی گئی ہیں۔ اسی طرح کبھی ایسا ہوتا تھا کہ بعض بیماریوں کے موقع پر ادویہ متمثل ہو کر اپنی حقیقت کو ظاہر کر دیتی تھیں اور یہ ظاہر ہے کہ ادویہ تو بے جان ہیں در حقیقت یہ ملائکہ کی مدد تھی جو تاثیر ادویہ کے ظہور کیلئے مقرر ہیں اور ہر چیز کا سبب اول ہیں۔ چنانچہ ایک دفعہ آپ کو کسی بیماری سے سخت تکلیف تھی مختلف ادویہ کے استعمال سے کچھ فائدہ نہ ہوا اتنے میں ایک شکل متمثل ہوئی اور کہا کہ ”خاکسار پیپر منٹ » ۲۲۷۔ جب اس دوائی کا استعمال کیا گیا تو فورا آرام ہو گیا۔ بعض دفعہ آپ کے دشمن آپ کے قتل کرنے کا ارادہ کرتے تھے مگر وہ لوگ جو آپ کے قتل کیلئے بھیجے جاتے تھے یا تو ان کے آنے کی اطلاع آپ کو پہلے سے ہو جاتی تھی یا ان کے دل میں ملائکہ اہل بدر کی طرح کچھ اس قسم کا رعب ڈال دیتے تھے کہ وہ خود ہی قتل ہو جاتے تھے، یعنی تو بہ کر کے آپ کے ہاتھ پر بیعت کر لیتے اور حضرت عمر کی طرح دشمنی چھوڑ کر اطاعت اختیار کرلیتے ۔ مگر ان سب واقعات سے بڑھ کر وہ عظیم الشان نشان ہے جو طاعون کے متعلق ظاہر ہوا۔ میں آگے چل کر بیان کروں گا کہ طاعون کس طرح آپ کی پیشگوئیوں کے ماتحت دنیا میں ظاہر ہوئی۔ سردست اس قدر کہ دینا کافی ہو گا کہ اللہ تعالیٰ نے آپ کو طاعون ہاتھی کی صورت میں دکھائی ۲۲۸، جو تمام دنیا میں تباہی ڈال رہی ہے مگر سب طرف خونریزی کر کے آپ کے آگے آ کر مؤدب بیٹھ جاتی ہے اس خواب کے معنے یہ تھے کہ طاعون کے ملائکہ کو آپ کی تائید کا حکم دیا گیا ہے ۔ اس نظارہ کی تائید میں اور بھی بہت سے الہام ہوئے ۔ مثلا یہ کہ ” آگ ہماری غلام بلکہ غلاموں کی (بھی) غلام ہے ۔ ۲۲۹۔ اور آر ر آپ نے اعلان کر دیا کہ اللہ تعالیٰ نے مجھے بتایا ہے کہ میری جماعت کے لوگ طاعون سے نسبتاً محفوظ رہیں گے گو بعض حادثات بھی ہو جائیں گے مگر وہ اسی طرح ہوں گے جیسے رسول کریم اللہ کے وقت میں کفار کے مقابلے میں بعض مسلمان بھی شہید ہو جاتے تھے مگر مقابلتا کفار بہت زیادہ مرتے تھے اور صحابہ " بہت کم۔