انوارالعلوم (جلد 7)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 493 of 663

انوارالعلوم (جلد 7) — Page 493

انوار العلوم جلدے ۴۹۳ دعوة الامير لوگوں نے یہ کہا کہ اللہ تعالی جھوٹے کو بچے کی زندگی میں ہلاک کرے انکو آپ کی زندگی میں ہلاک کر دیا اور جن لوگوں نے کہا کہ جھوٹے کا بچے کی زندگی میں ہلاک ہو جانا کوئی دلیل نہیں ہے بلکہ جھوٹے کو لمبی مہلت دی جاتی ہے جیسا کہ مسیلمہ کذاب رسول کریم اس کے بعد ہلاک ہوا ان کو اللہ تعالیٰ نے مہلت دی اور مسیلمہ کذاب کا مثیل ثابت کر دیا ۔ کہا کابچے کی میں جانا اس قسم کے نشانوں میں سے ایک مثال مولوی ثناء اللہ صاحب امرتسری جو اخبار اہلحدیث کے ایڈیٹر ہیں اور فرقہ اہلحدیث کے لیڈر کہلاتے ہیں۔ یہ صاحب اپنی مخالفت میں حد سے بڑھ گئے تو حضرت اقدس نے بموجب حکم قرآنی فَمَنْ حَاجَكَ فِيْهِ مِنْ بَعْدِ مَا جَاءَكَ مِنَ الْعِلْمِ فَقُلْ تَعَالَوْا نَدْعُ أَبْنَاءَ نَا وَابْنَاءَ كُمْ وَ نِسَاءَنَا وَنِسَاءَ كُمْ وَأَنْفُسَنَا وَأَنْفُسَكُمْ ثُمَّ نَبْتَهِلْ فَنَجْعَلْ لَعْنَتَ اللهِ عَلَى الْكَذِبِينَ ۲۲۴۔ ان کو مباہلے کی دعوت دی ، مگر ان صاحب نے مباہلے میں اپنی خیریت نہ دیکھی اور باوجود بار بار اور مختلف رنگ میں غیرت دلائے جانے کے انہوں نے گریز کیا اور حضرت اقدس نے ایک دعا لکھی اور ان سے چاہا کہ اپنے اخبار میں اس کو شائع کر دیں اور اس میں اس معیار کے ذریعے فیصلے کی خواہش ظاہر کی کہ جھوٹا بچے کی زندگی میں ہلاک ہو جائے ۔ اس دعا پر بھی مولوی صاحب نے گریز کی راہ اختیار کی اور متواتر اور بڑے زور سے اپنے اخبار میں لکھنا شروع کیا کہ یہ ہرگز کوئی معیار نہیں اور میں اس طریق فیصلہ کو بالکل منظور نہیں کرتا کیونکہ قرآن کریم سے معلوم ہوتا ہے کہ جھوٹے کو لمبی مہلت دی جاتی ہے اور خدا تعالیٰ کا فعل بھی اس کی شہادت دیتا ہے ۔ چنانچہ رسول کریم اس کے بعد مسیلمہ کذاب زندہ رہا۔ ان کے اس اعلان کا نتیجہ یہ ہوا کہ خدا تعالیٰ نے ان کو ان کے بتائے ہوئے معیار کے مطابق پکڑا اور ان کو لمبی مہلت دے دی۔ حضرت اقدس کی وفات کے بعد ان کو زندہ رکھا اور وہ اپنی تحریر کے مطابق مسیلمہ کذاب کے مثیل ثابت ہوئے اور ان کی زندگی کا ہر دن اللہ تعالٰی کی قدرت کا ایک ثبوت اور ان کے مسیلمہ ہونے کی ایک زبردست دلیل ہوتا ہے۔ غرض اللہ تعالی نے آپ کے دشمنوں کو ہر رنگ میں ہلاک اور ذلیل کیا اور جنہوں نے اس معیار کو تسلیم کیا کہ جھوٹا بچے کی زندگی میں ہلاک ہوتا ہے ان کو آپ کی زندگی میں ہلاک کیا اور جنہوں نے اس پر زور دیا کہ جھوٹے کا یہ نشان ہوتا ہے کہ وہ لمبی مہلت پاتا ہے اور بچے کے بعد زندہ رکھا جاتا ہے ان کو لمبی مہلت دی اور حضرت اقدس کے دشمنوں میں ابو جہل اور مسیلمہ