انوارالعلوم (جلد 7) — Page v
باہم امن و محبت سے رہنے کی ضرورت کو واضح کرنے اور فساد و اختلاف کے موجبات کو دور کرنے کے مفید و موثر ذرائع بیان کرتی ہے۔ دعوت الی اللہ کی اہمیت یہاں بھی نمایاں ہے۔ حضور مختلف عقائد و خیالات اور مختلف رسوم و رواج رکھنے والی قوموں کو افہام و تفہیم اور مل جل کر رہنے کے لئے رہنما اصول بیان کرتے ہوئے فرماتے ہیں۔ پانچویں بات یہ ہے کہ تبلیغ اسلام پر زور دیا جائے۔ نیچر میں یہ قانون ہے کہ جو چیز بڑھنے کی طاقت رکھتی ہے اگر اسے روک دیا جائے تو وہ گرنے لگ جاتی ہے ۔۔۔۔۔۔۔ یہی وجہ ہے کہ جب سے مسلمانوں نے بڑھنا چھوڑ دیا ہے اس وقت سے کم ہو رہے ہیں۔ پس میں مسلمانوں سے کہوں گا کہ اگر وہ ترقی کرنا چاہتے ہیں تو دین کی اشاعت کریں۔ وہ اس پر ناراض نہ ہوں کہ ہندو اپنے مذہب کی اشاعت کرتے ہیں بلکہ خود تبلیغ دین کریں “۔ دعوت الی اللہ کے جذبہ سے سرشار ہر احمدی کے لئے یہ مجموعہ ایک بہترین اور مکمل لائحہ عمل ہے خدا کرے کہ ہم اس سے پورے طور پر استفادہ کریں۔ اس جلد کی تیاری کے مختلف مراحل میں بہت سے بزرگان اور مربیان سلسلہ نے اس اہم کام میں خاکسار کی عملی معاونت فرمائی ہے۔ نے پروف ریڈنگ ، مسودات کی ترتیب اور اصلاح کے سلسلہ میں بہت محنت اور اخلاص سے خدمات سرانجام دیں ہیں۔ نے پروف ریڈنگ، حوالہ جات کی تلاش اور نظر تلاش اور نظر ثانی کے سلسلہ میں دلی اور بشاشت سے اس کام کو پایہ تکمیل تک پہنچایا ہے۔ فجزاهم الله احسن الجزاء۔ تعارف کتب لگن کا تحریر کردہ ہے۔ خاکسار ان کا بھی دلی شکریہ ادا کرتا ہے۔ خدا تعالی ان سب دوستوں کے علم و معرفت میں برکت عطا فرمائے اور بے انتہا فضلوں اور رحمتوں سے نوازے اور ہمیں ان اہم ذمہ داریوں سے احسن طور پر عہدہ براء ہونے کی توفیق عطا فرمائے ۔ آمین۔