انوارالعلوم (جلد 7)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 411 of 663

انوارالعلوم (جلد 7) — Page 411

انوار العلوم جلدے لدار دعوة الامير سال سے دنیا میں طاعون اس شدت سے حملہ آور ہے کہ الامان لاکھوں گھر ویران ہو گئے، سینکڑوں قصبات اور دیہات اجڑ گئے ، لیکن اللہ تعالیٰ نے مقامات مقدسہ کو کسی بڑے حملے سے بالکل بچائے رکھا ہے اور ظا ہے اور ظاہری سبب اس کا یہ بتا دیا ۔ کا یہ بتا دیا ہے کہ مختلف جہات میں قوارنطین (QUARANTINE) قائم کئے جاچکے ہیں جن کے ذریعے سے اس کے زہر کو دور رکھا جاتا ہے ۔ طاعون کے متعلق رسول کریم ایل نے مختلف الفاظ میں خبر دی ہے۔ بعض جگہ اسے دَابَّةُ الأَرْضِ کے الفاظ سے تعبیر کیا ہے۔ ۱۳۱۔ کیونکہ یہ مرض ایک کیڑے سے پیدا ہوتا ہے جو زمین سے انسان کے جسم میں داخل ہوتا ہے قرآن کریم میں بھی اس کا یہی نام ہے۔ یہ طاعون کوئی معمولی وباء نہیں ہے بلکہ اس وباء نے دنیا کے اکثر حصوں میں اپنی ہلاکت کا جال بچھا دیا ہے اور ہندوستان میں تو چھبیس سال سے اب تک ڈیرہ لگائے ہوئے ہے۔ ة اس دانے کے خروج کی پیشگوئی میں صرف طاعون ہی کی خبر نہیں ہے بلکہ اس میں یہ بھی اشارہ معلوم ہوتا ہے کہ اُس وقت کئی ایسی بیماریاں پیدا ہو جائیں گی جن کا اثر خوردبینی کیڑوں کے ذریعے سے پھلے گا اور ہم دیکھتے ہیں کہ اس زمانے میں کئی ایسی بیماریاں پیدا ہو گئی ہیں جو خورد بینی اجسام کے ذریعے پھیلتی ہیں اور جو اس سے پہلے یا تو تھی ہی نہیں یا اس شکل میں کبھی نمودار نہ ہوئی تھیں ۔ اس قرآنی اور نبی کریم کی بتائی ہوئی پیشگوئی میں در حقیقت خوردبین کی ایجاد اور اس کے اثر کا بھی اظہار کیا گیا ہے کیونکہ اس کے بغیر دنیا کو کیونکر معلوم ہو ہو سکتا تھا کہ ان بیماریوں کا باعث ایک دَابَّة یعنی کیڑا ہے ۔ پہلے تو لوگ بلغم ، صفرا سودا اور دم پر ہی سب بیماریوں کے بواعث کی زنجیر کو ختم کر دیتے تھے۔ مسیح موعود کے زمانے میں صحت عامہ کی حالت کے متعلق رسول کریم انے اور بھی نشانات بیان فرمائے ہیں جن میں سے ایک یہ ہے کہ اس وقت مرگ مفاجات ظاہر ہو گی ۱۳۲ یعنی کثرت سے اس کی مثالیں پائی جائیں گی ورنہ ایک دو تو ہمیشہ ہوتی ہی رہتی ہیں۔ چنانچہ بر طبق پیشگوئی اس زمانے میں مرگ مفاجات کی بھی مثالیں کثرت سے پائی جاتی ہیں۔ اس کی ایک وجہ تو شراب کی کثرت ہے اور دوسری علوم کی کثرت شراب سے دل اور دماغ ضعیف ہو جاتے ہیں اور کثرت مطالعہ اور کثرت کار سے اعصاب کی طاقت کمزور ہو جاتی ہے اور یہ دونوں چیزیں اس وقت اپنے زور پر ہیں جس کا نتیجہ یہ ہے کہ شراب خور قوموں میں مرگ مفاجات اس کثرت سے ہے کہ الامان ہر سال ہزاروں آدمی آنا فانا دل کی بیماریوں سے کھڑے کھڑے یا