انوارالعلوم (جلد 7) — Page 395
انوار العلوم جلدے ۳۹۵ دعوة الامير دیتے ہیں مثلاً یہ بتا دیں کہ اس کا قد لمبا ہے اور رنگ سفید ہے اور جسم نہ دبلا ہے نہ موٹا اور ماتھا چکلا ہے اور ناک بالا ہے اور آنکھیں موٹی موٹی اور ہونٹ موٹے ہیں اور ٹھوڑی بڑی ہے اور وہ عربی کا مثلا عالم ہے اور مسلمانوں میں سے ہے اور اس کی قوم کے لوگ مثلاً اس کے دشمن ہیں اور اس کے اخلاق نہایت اعلیٰ درجہ کے ہیں۔ اس کا گھر اس شکل کا ہے اور اس کے ارد گرد کے گھر اس اس شکل کے ہیں، اگر اس قدر علامات بتا کر ہم کسی شخص کو کسی گاؤں میں بھیجیں تو اس شخص کا پہچان لینا اور باوجود لوگوں کے دھوکا دینے کے اس کا دھوکا نہ کھانا بالکل سہل امر ہے اگر کوئی خاص زمانہ بتاتا ہو تو اس کے پہچنوانے کا یہی طریق ہے کہ اس زمانے میں مثلاً آسمانی کروں کی کیفیت اور ان کا مقام بتا دیا جائے زمین کے اندر تغیرات جو اس وقت ہونے والے ہوں وہ بتا دیئے جاویں، اس وقت کے جو سیاسی حالات ہوں وہ بتا دیئے جاویں اس وقت کی تمدنی حالت بتا دی جاوے اس وقت کی مذہبی حالت بتا دی جائے، اس وقت کی علمی حالت بتادی جائے ، اس وقت کی عملی حالت بتادی جائے اخلاقی حالت بتادی جائے اس وقت کے تعلقات ما بین الاقوام بتا دیے جاویں، اس وقت کے عرفہ یا اس وقت کی غربت کی حالت بتادی جائے اور اس زمانے کے میل ملاپ کے طریق اور سفر کے ذرائع پر روشنی ڈال دی جائے اگر ان حالات کو بیان کر دیا جائے اور پھر ایک شخص جس کو پہلے سے اس زمانے کے حالات بتا دیئے گئے ہیں اس زمانے کو پالے تو یقینا وہ اس زمانے کو دیکھتے ہی پہچان لے گا اور اس کا پہچاننا اس کیلئے کچھ بھی مشکل نہ ہو گا بلکہ یہ شناخت کا طریق ایسا ہو گا کہ اس میں شبہ کی گنجائش ہی نہ رہے گی۔ یہی وجہ ہے کہ رسول کریم اللہ نے مسیح موعود اور مہدی مسعود کی شناخت کے لئے اس کے زمانے کا نقشہ کھینچ دیا ہے تا اسلامی فرقوں کے اختلاف کے وقت لوگ ایسی روایات نہ بنالیں جن کی وجہ سے مسیح موعود اور مہدی مسعود کا پہچاننا مشکل ہو جائے ۔ چنانچہ گو لوگوں نے جھوٹی علامتیں تو بنائی ہیں مگر وہ اس نقشے پر چونکہ کچھ بھی تصرف نہیں رکھتے جو رسول کریم ا نے بیان فرمایا تھا اس لئے ان کی کوششیں بالکل رائیگاں گئی ہیں اور اب بھی جو شخص رسول کریم اس کے بتائے ہوئے نقشے پر بحیثیت مجموعی نظر ڈالے تو اس کی زبان سے بے اختیار نکل جائے گا کہ یہی مسیح موعود اور مہدی مسعود کا زمانہ ہے۔ اب میں ایک ایک سلسلہ علامات کو لے کر مسیح موعود کے زمانے کے مذہبی حالات ات بعض بعض علامات بیان کرتا ہوں جن سے