انوارالعلوم (جلد 7) — Page 385
انوار العلوم جلدے کی بے کسی کا اظہار کیا جاتا ہے ۔ ۳۸۵ دعوة الامير یہ تو عقائد کا حال ہے ۔ اعمال کی حالت بھی کچھ کم قابل افسوس نہیں ۔ پچھتر فیصدی نماز روزہ کے تارک ہیں، زکوۃ اول تو لوگ دیتے ہی نہیں اور جو دیتے ہیں ان میں سے جو اپنی خوشی سے دیتے ہوں وہ شاید سو میں سے دو نکلیں ۔ حج جن پر فرض ہے وہ اس کا نام نہیں لیتے اور جن کیلئے نہ صرف یہ کہ فرض نہیں بلکہ بعض حالات میں نا جائز ہے وہ اپنی رسوائی اور اسلام کی بدنامی کرتے ہوئے حج کیلئے جا پہنچتے ہیں اور جو تھوڑے بہت لوگ ان اعمال کو بجالاتے ہیں وہ اس طرح بجالاتے ہیں کہ بجائے ان احکام کی اصل غرض پوری ہونے کے ان کیلئے تو شاید وہ احکام موجب لعنت ہوتے ہوں گے ، دوسروں کے لئے بھی باعث ذلت ہوتے ہیں، ، نماز کا ترجمہ تو عربی بولنے والے ملکوں کے سوا شاید ہی کوئی جانتا ہو مگر وہ بے معنی نماز بھی جو لوگ پڑھتے ہیں اسے اس طرح چٹی سمجھ کر پڑھتے ہیں کہ رکوع اور سجدے میں فرق کرنا مشکل ہو جاتا ہے اور نماز میں اپنی زبان میں دعا مانگنا تو کفر ہی سمجھا جانے لگا ہے ۔ روزہ اول تو لوگ رکھتے نہیں اور جو لوگ رکھتے ہیں تو جھوٹ اور غیبت سے بجائے موجب ثواب ہونے کے وہ ان کیلئے موجب عذاب ہوتا ہے۔ ورثہ کے احکام پسِ پشت ڈالے جاتے ہیں۔ سود جس کا لینا خدا سے جنگ کرنے کے مترادف قرار دیا گیا ہے علماء کی مدد سے ہزاروں حیلوں اور بہانوں کے ساتھ اس کی وہ تعریف زار دیا گیا ہے لاء کی مد سے ہزاروں جیلوں ! بنائی گئی ہے اور اس کیلئے ایسی شرائط لگادی ہیں کہ اب شاید ہی کوئی سود کی لعنت سے محفوظ ہو مگر باوجود اس کے مسلمانوں کو رفاہت اور دولت حاصل نہیں جو غیر اقوام کو حاصل ہے۔ اخلاق فاضلہ جو کسی وقت مسلمانوں کا ورثہ اور اس کے حق سمجھے جاتے تھے اب مسلمانوں سے اس قدر دور ہیں جس قدر کفر اسلام سے ۔ کسی زمانے میں مسلمانوں کا قول نہ ملنے والی تحریر سمجھا جاتا تھا اور اس کا وعدہ ایک نہ بدلنے والا قانون مگر آج کل مسلمان کی بات سے زیادہ کوئی اور غیر معتبر قول نہیں ملتا اور اس کے وعدے سے زیادہ اور کوئی بے حقیقت سے نظر نہیں آتی نا بے نام ہو گئی، راستی کھوئی گئی ، حقیقی جرأت مٹ گئی غداری ، جھوٹ"۔ خیانت اور بزدلی اور تہور نے اس کی جگہ لے لی، نتیجہ یہ ہوا کہ سب دنیا دشمن ہے ۔ تجارتیں تباہ ہو گئی ہیں ، وفا رعب مٹ گیا ہے ، علم جو کسی وقت مسلمانوں کا رفیق تھا اور ان کی رکاب ہاتھ سے نہ چھوڑتا تھا آج ان سے کوسوں دور بھاگتا ہے۔