انوارالعلوم (جلد 7)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 365 of 663

انوارالعلوم (جلد 7) — Page 365

انوار العلوم جلدے ۳۶۵ دعوت الامير اخِرُ الْمَسَاجِدِ کے الفاظ کی موجودگی میں نہ صرف اور مسجدیں بنوا رہے ہیں بلکہ اس قدر مساجد تیار کروا رہے ہیں کہ آج بعض شہروں میں مساجد کی زیادتی کی وجہ سے بہت سی مساجد ویران پڑی ہیں۔ بعض جگہ تو مسجدوں میں ہیں میں گز کا فاصلہ بھی بمشکل پایا جاتا ہے اگر اخر الانبیاء کے آنے کے باعث کوئی انسان نبی نہیں ہو سکتا تو آخِرُ الْمَسَاجِدِ کے بعد دوسری مسجد میں کیوں بنوائی جاتی ہیں۔ اس سوال کا جواب یہ دیا جاتا ہے کہ یہ مسجد میں رسول کریم الہی کی مسجدیں ہیں کیونکہ ان میں اسی طریق پر عبادت ہوتی ہے جس طریق کی عبادت کیلئے رسول کریم اے نے مسجد بنوائی تھی۔ پس بوجہ خلقت کے یہ اس سے جدا نہیں ہیں اس لئے اس کے آخر ہونے کی نفی نہیں کرتیں۔ یہ جواب درست ہے مگر ہم کہتے ہیں کہ اس طرح فَانِي آخِرُ الأَنْبِيَاءِ کے باوجو د ایسے نبی بھی آسکتے ہیں جو رسول کریم اللہ کیلئے بطور ظل کے ہوں اور جو بجائے نئی شریعت لانے کے آپ ہی کی شریعت کے متبع ہوں اور آپ کی تعلیم کے پھیلانے ہی کیلئے بھیجے گئے ہوں اور سب کچھ ان کو آپ ہی کے فیض سے حاصل ہوا ہو اس قسم کے نبیوں کی آمد سے آپ کے آخر الانبیاء ہونے میں اسی طرح فرق نہیں آتا جس طرح آپ کی مسجد کے نمونے پر نئی مساجد کے تیار کرانے سے آپ کی مسجد کے آخر المساجد ہونے میں کوئی فرق نہیں آتا۔ ای طرح لا نَبِيَّ بَعْدِی کے بھی یہ معنی نہیں کہ آپ کی بعثت کے بعد کوئی نبی نہیں آ سکتا بلکہ اس کے بھی یہ معنی ہیں کہ ایسا نبی نہیں آسکتا جو آپ کی شریعت کو منسوخ کرے کیونکہ بعد وہی چیز ہو سکتی ہے جو پہلی کے ختم ہونے پر شروع ہو۔ پس جو نبی رسول کریم ﷺ کی نبوت کی تائید کے لئے آئے وہ رسول کریم اللہ کے بعد نبی نہیں کہلا سکتا وہ تو آپ کی نبوت کے اندر ہے بعد تو تب ہو تا جب آپ کی شریعت کا کوئی حکم منسوخ کرتا۔ عقلمند انسان کا کام ہوتا ہے کہ ہر ایک مضمون پر پورے طور پر غور کرے اور لفظوں کی تہ تک پہنچے ۔ غالبا نہیں لوگوں کے متعلق اسی قسم کے دھوکے میں پڑ جانے کا ڈر تھا جس کے باعث حضرت عائشہ رَضِيَ اللهُ عَنْهَا نے فرمایا کہ قُولُوا إِنَّهُ خَاتَمُ الْأَنْبِيَاءِ وَلَا تَقُولُو الا نبی بَعْدَہ ۔ یعنی اے لوگو! یہ تو کہو کہ ۴۶ آپ خاتم النبین تھے مگر یہ نہ کہو کہ آپ کے بعد کوئی نبی نہ ہو گا۔ اگر حضرت عائشہ کے نزدیک رسول کریم اس کے بعد کسی قسم کا نبی بھی نہیں آسکتا تھا تو آپ نے لَا نَبِي بَعْدَهُ کہنے سے لوگوں کو کیوں روکا اور اگر ان کا خیال درست نہ تھا تو کیوں صحابہ نے ان کے قول کی