انوارالعلوم (جلد 7) — Page 332
انوار العلوم جلدے ۳۳۲ دعوة الامير لوگ کسی کی مخالفت کی وجہ سے حق کو نہیں چھوڑ سکتے ۔ ہم کسی پر فتوئی اس بناء پر نہیں لگاتے کہ یہ ظاہر کچھ اور کرتا ہے اور اس کے دل میں کچھ اور ہے بلکہ ہم شریعت کے حکم کے ماتحت اس بات پر بحث پر بحث کرتے ہیں جسے انسان آپ ظاہر کرتا ہے ۔ اس کے بعد میں جناب کے سامنے اپنی جماعت کے عقائد پیش کرتا ہوں تا کہ جناب غور فرما سکیں کہ ان عقائد میں کونسی بات خلاف اسلام ہے۔ 1 ہم لوگ یقین رکھتے ہیں کہ خدا تعالٰی موجود ہے اور اس کی ہستی پر ایمان لانا سب سے بڑی صداقت کا اقرار کرنا ہے نہ کہ وہم و گمان کی اتباع ۔ ۲- ہم یقین رکھتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ ایک ہے اس کا کوئی شریک نہیں نہ زمین میں نہ آسمان میں۔ اس کے سوا باقی سب کچھ مخلوق ہے اور ہر آن اس کی امداد اور سہارے کی محتاج ہے نہ اس کا کوئی بیٹا ہے نہ بیٹی نہ باپ نہ ماں نہ بیوی نہ بھائی وہ اپنی توحید اور تفرید میں اکیلا ہے۔ ۔ ہم یقین رکھتے ہیں کہ اللہ تعالی کی ذات پاک ہے اور تمام عیوب سے منزہ ہے اور تمام خوبیوں کی جامع ہے۔ کوئی عیب نہیں جو اس میں پایا جاتا ہو اور کوئی خوبی نہیں جو اس میں پائی نہ جاتی ہو۔ اس کی قدرت لا انتہاء ہے اس کا علم غیر محدود اس نے ہر ایک شے کا احاطہ کیا ہے اور کوئی چیز نہیں جو اس کا احاطہ کر سکے ، وہ ا یہ کر سکے ، وہ اول ہے وہ آخر ہے وہ ظاہر ہے وہ باطن ہے وہ خالق ہے جمیع کا ئنات کا اور مالک ہے کل مخلوقات کا اس کا تصرف نہ کبھی پہلے باطل ہوانہ وا له اب باطل ہے نہ آئندہ باطل ہو گا وہ زندہ ہے اس پر کبھی موت نہیں ، وہ قائم ہے اس اس پر کبھی زوال نہیں ، اس کے تمام کام ارادے سے ہوتے ہیں نہ کہ اضطراری طور پر اب بھی وہ اسی طرح دنیا پر حکومت کر رہا ہے جس طرح کہ وہ پہلے کرتا تھا، اس کی صفات کسی وقت بھی معطل نہیں ہو ہوتیں ، وہ ہر وقت اپنی قدرت نمائی کر رہا ہے ۔ ہم یقین رکھتے ہیں کہ ملائکہ اللہ تعالی کی ایک مخلوق ہیں اور يَفْعَلُونَ مَا يُؤْمَرُونَ کے مصداق ہیں اس کی حکمت کاملہ نے انہیں مختلف قسم کے کاموں کیلئے پیدا کیا ہے وہ واقع میں موجود ہیں ان کا ذکر استعارہ نہیں ہے اور وہ خدا تعالیٰ کے اسی طرح محتاج ہیں جس طرح کہ انسان یا دیگر مخلوقات اللہ تعالٰی اپنی قدرت کے اظہار کیلئے ان کا محتاج نہیں وہ اگر چاہتا تو بغیر ان کے پیدا کرنے کے اپنی مرضی ظاہر کرتا مگر اس کی حکمت کاملہ نے اس مخلوق کو پیدا کرنا چاہا اور وہ پیدا ہو گئی جس طرح سورج کی روشنی کے ذریعہ سے انسانی آنکھوں کو منور کرنے