انوارالعلوم (جلد 7)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 291 of 663

انوارالعلوم (جلد 7) — Page 291

انوار العلوم جلد ۲۹۱ باشو یک علاقہ میں احمدیت کی تبلیغ پاسپورٹ نہ مل سکنے کے سبب سے سردست رہ گئے ۔ اس وقت محمد امین خان صاحب واپس ہندوستان کو آرہے ہیں اور ایران سے ان کا خط پہنچا ہے اللہ تعالیٰ آپ کو خیریت سے واپس لائے اور آئندہ سلسلہ کی بیش از پیش خدمات کرنے کا موقع دے ۔ میں ان واقعات کو پیش کر کے اپنی جماعت کے مخلصوں کو توجہ دلاتا ہوں کہ یہ اجہ دلاتا ہوں کہ یہ تکالیف کیا ہیں جو ملکانا میں پیش آرہی ہیں پھر کتنے ہیں جنہوں نے ان ادنی تکالیف کے برداشت کرنے کی جرات کی ہے؟ ۔ اے بھائیو! یہ وقت قربانی کا ہے کوئی قوم بغیر قربانی کے ترقی نہیں کر سکتی ۔ آپ لوگ سمجھ سکتے ہیں کہ ہم اپنی نئی برادری کو جو بخارا میں قائم ہوتی ہے یونہی نہیں چھوڑ سکتے پس آپ میں سے کوئی رشید روح ہے ؟ جو ان ریوڑ سے دور بھیڑوں بھیڑوں کی حفاظت کے لئے اپنی جان قربان کرنے کے لئے تیار ہو اور اس وقت تک ان کی چوپانی کرے کہ اس ملک میں ان کے لئے آزادی کا راستہ اللہ تعالی کھول دے ۔ وَاخِرُ دَعُونَا إِنِ الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَلَمِينَ خاکسار میرزا محمود احمد (خلیفة المسیح الثانی) ۹- اگست ۱۹۲۳ء ریویو آف ریلیجنز ستمبر ۱۹۲۳ء)