انوارالعلوم (جلد 7) — Page iii
ا وَ تُصَلَّى عَلَى رَسُولِهِ الكَرِيمِ بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّ عَلَى پیشگوئی مصلح موعود حب اس کے ساتھ فضل ہے جو اس کے آنے کے ساتھ آئے گا۔ وہ صار شکوہ اور عظمت اور دولت ہوگا۔ وہ دنیا میں آئے گا اور اپنے سیچی نفس اور روح الحق کی برکت سے بہتوں کو بیماریوں سے صاف کریگا۔ وہ کلمہ اللہ ہے کیونکہ خُدا کی رحمت اور غیوری نے اسے اپنے کلمہ تمجید سے بھیجا ہے۔ وہ سخت ذہین و فہیم ہوگا اور دل کا حلیم اور علوم ظاہری و باطنی سے پر کیا جائیگا ۔ اور وہ تین کو چار کرنے والا ہو گا۔ دو شنبہ ہے مبارک دو شنبہ فرزند دلبند گرامی ارجمند مَظْهَرُ الْأَوَّلِ وَالْآخِرِ مَظْهَرُ الْحَقِّ وَالْعَلَاءِ كَانَ الله نَزَلَ مِنَ السَّمَاءِ جس کا نزول بہت مبارک اور جلال الٹی کے ظہور کا ہو گا ۔ نور آتا ہے نور جس کو خدا نے اپنی رضامندی کے عطر سے ممسوح کیا۔ ہم اس میں اپنی روح ڈالیں گے اور خدا کا سایہ اس کے سر پر ہوگا۔ وہ جلد جلد بڑھے گا اور اسیروں کی رستندگاری کا موجب ہو گا اور زمین کے کناروں تک شہرت پائے گا اور قومیں اس سے برکت پائیں گی۔ تب اپنے نفسی نقطہ آسمان کی طرف اُٹھایا جائے گا ۔ وَكَانَ اَمْرًا مَقْضِيًّا ( اشتهار ۲۰ فروری شده) موجب ہوگا