انوارالعلوم (جلد 7) — Page 211
انوار العلوم جلدے ۲۱۱ تحریک شد هی ملکانا یہ جماعت مشتمل ہے اور میں اللہ تعالی کے فضل پر بھروسہ رکھتے ہوئے امید کرتا ہوں کہ ساعت مشتمل ہے اور میں اللہ تعالی کے فضل ہے بھرو اور یا یہ لوگ جو اس طرح قربانی کر کے اپنے گھروں سے نکلیں گے نہایت اخلاص اور سچائی سے کام کریں گے اور ان کا اخلاص دوسرے لوگوں کے دلوں پر اثر کئے بغیر نہیں رہے گا۔ اس جماعت سے اکیس آدمی اس کام کیلئے میں روانہ کر چکا ہوں اور دو آدمی براہ راست اس وفد کے ساتھ جاکر شامل ہو چکے ہیں گویا اس وقت تئیس آدمی اس ہماری جماعت کی طرف سے اس میدان مقابلہ میں کام کر رہے ہیں۔ چند دن تک انشاء اللہ چالیس یا پچاس آدمی اور روانہ کیا جائے گا وَمَا تَوْفِيقِي إِلَّا بِاللَّهِ الْعَلِيُّ الْعَظِيمِ۔ روپیہ کے متعلق بھی میں نے سردست قادیان کی جماعت میں تحریک کر دی ہے اور یہاں کا چندہ کسی قدر باہر کے چندہ سے ملا کر جو بلا تحریک آیا ہے ساڑھے چار ہزار تک پہنچ گیا ہے۔ چونکہ مارچ کے آخر اور اپریل کے اول ایام میں ہماری جماعت کی مجلس شوری ہوگی میں نے عام چندہ کی اپیل کو اس وقت تک کیلئے ملتوی رکھا ہے تا کہ یہ معلوم کروں کہ آیا ایک ایک سو ۱۰۰ کی رقم ڈال کر ذی استطاعت لوگوں سے یہ چندہ وصول کرنا زیادہ مناسب ہو گا یا یہ کہ عام جماعت میں تحریک کی جائے مگر میں امید کرتا ہوں کہ انشاء اللہ اپریل میں ایک معقول رقم اس کام کیلئے ہم لوگ جمع کر لیں گے۔ ان واقعات کے لکھنے کے بعد میں ان تمام لوگوں کو جو اس کام سے دلچسپی رکھتے ہیں توجہ دلاتا ہوں کہ سستی کا وقت نہیں ۔ جہاں تک ہو سکے جلد کام کیلئے نکلیں کہ اس وقت کی غفلت صدیوں تک خون کے آنسو رلائے گی اور کوئی تعجب نہیں کہ مسلمانوں کو خدا نخواستہ سارے ہندوستان میں یا اس کے بعض حصوں میں اسپین والا رو زیکر دیکھنا نصیب ہو ۔ برادرانِ وطن کے ارادے ظاہر ہیں وہ اس امر کا فیصلہ کر چکے ہیں کہ ہندوستان میں جائز و نا جائز طریقوں کو استعمال کر کے ایک ہی مذہب قائم رکھا جائے اور وہ ہندو دھرم ہو ۔ مسلمان اخبارات اس حالت کو دیکھ کر شور مچا رہے ہیں لیکن عملی کاروائی اب تک کوئی نہیں کرتا۔ جہاں تک اخبارات سے معلوم ہوتا ہے سارے ہندوستان کا چندہ مل کر آریوں کی قلیل جماعت کے چندہ کے برابر بھی نہیں ہے بلکہ بغیر تحریک کے احمدی جماعت میں جس قدر چندہ ہو گیا ہے اس کے برابر بھی دوسرے لوگوں کا چندہ نہیں ہوا۔ یہی حال مبلغوں کا ہے۔ شدھی کا شور سنتے ہی سینکڑوں لوگ وہاں جمع ہو گئے تھے اب سب پراگندہ ہو چکے ہیں چند ایک آدمی قوم کی اشک شوئی کیلئے وہاں موجود ہیں۔