انوارالعلوم (جلد 7)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 3 of 663

انوارالعلوم (جلد 7) — Page 3

انوار العلوم - جلدے ۳ خطاب جلسہ سالانه ۲۷ دسمبر ۶۱۹۲۲ بسمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلَّى عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ خطاب حضرت فضل عمر خلیفة المسیح الثانی (فرموده ۲۷۔ دسمبر ۱۹۲۲ء بعد از نماز ظهر و عصر) أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ وَاشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَرَسُو أَمَّا بَعْدُ فَاعْوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَنِ الرَّحِيمِ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَلَمِينَ ( الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ مَالِكِ يَوْمِ الدِّيْنِ إِيَّاكَ نَعْبُدُ وَ إياكَ نَسْتَعِينَ اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلَا الضَّالِّينَ ٥٠ امين۔ واقعات ماضی پر نظر اس ذات باری کا شکر اور احسان، فضل اور کرم کہ م کہ جس نے پھر ہمیں اس سال محض اور شفقت کے ماتحت اس کے ذکر کو تازہ کرنے کے لئے اس جگہ پر اس شکرالهی ابني عنايه مبارک وقت میں جمع ہونے کا موقع دیا ہے جس وقت کو اس کے بھیجے ہوئے مرسل نے ہمارے لئے مقرر کیا تھا۔ آج ان رخصتوں کے ایام میں جو ایک مسیحی گورنمنٹ کی طرف سے اپنی قومی اور مذہبی ضروریات کی وجہ سے تمام ہندوستان میں دی جاتی ہیں کوئی اپنی کسی غرض کو پورا کرنے کے لئے جا رہا ہے کوئی ملکی حقوق حاصل کرنے کے لئے جا رہا ہے، کوئی عہدہ لینے کے لئے افسروں کے پاس ڈالیاں لے جا رہا ہے کوئی شادی بیاہ کا انتظام کر رہا ہے، کوئی سیر و تفریح کے لئے جا رہا ہے صرف ایک ہی جماعت ہے جو اپنے تمام کاموں اور اپنی تمام ضرورتوں کو ملتوی کر کے محض کلمہ اللہ کے لئے خدا تعالی کے برگزیدہ کے مقرر کردہ مقصد اور مدعا کی خاطر یہاں جمع ہوئی ہے۔