انوارالعلوم (جلد 7) — Page 166
انوار العلوم جلدے 144 تقاریر ثلاث بتلاء نہیں۔ ایک مولوی دہلی سے یہاں آیا اس نے مجھ کو کہا کہ مولوی صاحب (حضرت خلیفہ اول) تو سونا بنایا کرتے تھے اب آپ کو خوب بتاتے ہوں گے مجھ کو بتا دو۔ میں نے بہت سمجھایا مگر میں نے دیکھا کہ اس کو اثر نہ ہوا۔ ۸۰ واں علم اس علم میں یہ بحث ہوتی ہے کہ کیسی کیسی اقوام کے اجتماع سے اولاد ہوتی ہے۔ بغیر نر و مادہ کے ملنے کے بھی اولاد ہو سکتی ہے یا نہیں۔ اگر ہو سکتی ہے تو کس طرح؟ اس علم کے ذریعہ یہ ثابت ہوا کہ نرومادہ کے ملنے کے بغیر بھی اولاد ہو سکتی ہے۔ واں علم، جانوروں کے پالنے کا علم ہے۔ اس میں یہ بتایا جاتا ہے کہ مرغی ، گائے بھینس وغیرہ کے پالنے کے کیا طریق ہیں ؟ کیا خوراک دی جائے جس سے وہ موٹی ہوں یا دودھ زیادہ دیں یا اولا د ا چھی ہو۔ اس علم میں مختلف طریقوں پر بحث ہوگی اور تجارتی اصولوں کو مد نظر رکھ کر بھی بحث ہوتی ہے۔ ۸۲ واں علم لائبریری کا علم ہے۔ اس علم میں یہ بتایا جاتا ہے کہ کونسی کتابیں اکٹھی رکھتی چاہئیں۔ یہ ایک مستقل علم ہے۔ بعض کتابیں مختلف علوم سے تعلق رکھتی ہیں۔ اس علم نے تقسیم کر دیا ہے کہ کسی کتاب کو کس علم میں رکھا جائے۔ اور یہ بھی اس میں بتایا جاتا ہے کہ کس طرح کوئی کتاب آسانی سے نکالی جا سکتی ہے۔ یہ علوم کی ایک فہرست ہے اب ان علوم کے متعلق مضامین سنتے ہیں۔ تم خود غور کرو میں بھی بتاؤں گا۔