انوارالعلوم (جلد 7) — Page 149
انوار العلوم جلدے ۱۴۹ تقاریر ثلاث ایک شاخ اور بھی ہے جو تعمیر کے علاوہ ہے اور اس میں دیگر آثار قدیمہ سے پتہ لگایا جاتا ہے۔ (۳۳) تینتیسواں علم، علم التمدن ہے جو نہایت اہم علم ہے۔ اس میں کئی علوم سے بحث ہوتی ہے۔ رعایا کے حقوق حکومت پر کیا ہیں۔ یعنی کونسی باتیں ہیں جو رعایا بادشاہ سے طلب کرے۔ حقوق علی الرعایا ۔ یعنی رعایا کو کونسی باتیں ماننی ضروری ہیں اور حکومت کے رعایا پر کیا کیا حقوق ہیں۔ حقوق الاخوان علی الاخوان یعنی انسان کے انسان پر ۔ بھائی کے بھائی پر کیا حقوق ہیں۔ پر ۔ ۴- حقوق الوالدین علی الاولاد یعنی ماں باپ کے حقوق اولاد پر کیا ہیں۔ مثلاً اس میں یہ بھی بحث اولاد کریں گے کہ باپ بچہ کو مارے یا نہ مارے اور مارے تو کس حد تک۔ غرض والدین کو اولاد کے ساتھ کسی قسم کا برتاؤ کرنا چاہئے اور اولاد کو کیا طریق اختیار کرنا ضروری ہے۔ حقوق الرجال علی النساء ۔ مرد کے عورتوں پر کیا حقوق ہیں۔ آئندہ نسل کی بہتری کس طرح ہو سکتی ہے۔ اس میں یہ بھی داخل ہے کہ عمدہ اخلاق والی اور مضبوط اولاد کس طرح پر ہو۔ ے۔ مالک اور مزدور کے کیا حقوق ایک دوسرے پر ہیں۔ مزدور کس حد تک آزاد ہے اور کس حد تک پابند اور نوکر کا مالک کے مال میں کس حد تک حصہ ہے۔ یہ بڑی بحث ہے اور سرمایہ داروں اور نوکروں کے تعلقات اور حقوق کا علم اس وقت بہت وسیع ہو گیا ہے اور ان حقوق کی حفاظت نہ کرنے یا ان کے نہ سمجھنے کے سبب سے بڑے بڑے فتنے اور فساد کھڑے ہو جاتے ہیں۔ مزدوروں کی جماعت کو لیبر پارٹی کہتے ہیں آج کل بڑے زوروں پر ہے۔ علیم سیاست (۳۴) چوتیسواں علم سیاست ہے۔ اسکی بہت سی شاخیں ہیں۔ بڑی بڑی یہ ہیں۔ ا حکومت اور ملازمین ۔ حکومت کا اپنے ملازمین پر کیا حق ہے اور کہاں تک اختیار ہے۔ ملازمین کے کیا حقوق ہیں۔