انوارالعلوم (جلد 7) — Page 143
انوار العلوم جلدے ۱۴۳ تقاریر ثلاثه ایک قسم علاج کی علاج بالشعاع ہے یعنی سورج کی روشنی سے علاج کرتے ہیں۔ سورج کی روشنی مختلف رنگوں سے مل کر نئی کیفیتیں اور مختلف اثرات پیدا کرتی ہے۔ اس علاج کے ماہر سبز، سرخ یا یا اور رنگوں کی شیشیاں لے لے کران کر ان میں میں پانی پانی ڈالتے ہیں ہیں اور اور پھر پھر اسے اسے بطور بطور دوا استعمال کرتے ہیں۔ اس علاج کی بھی کئی صورتیں ہیں۔ کبھی سورج کی شعاعوں میں بٹھا کر بعض امراض کا علاج کرتے ہیں۔ ایک قسم علاج کی علاج بالبرق ہے۔ بجلی کے ذریعہ مختلف امراض کا علاج کرتے ہیں۔ اس غرض کے لئے مختلف قسم کے آلات بنائے گئے ہیں اور ہر مرض میں اس کے مناسب حال آلہ لگا کر علاج کریں گے۔ مثلاً گلے میں درد ہے تو ایک آلہ لگا کر اسے بھلی سے دور کریں گے یا جوڑوں میں درد ہے تو بھلی کے ذریعہ اس کی اصلاح کریں گے۔ یہ بھی ایک بہت بڑا علم ہو گیا ہے۔ ایک قسم علاج کی ہو میو پیتھی ہے جس کو علاج بالمثل کہتے ہیں اس قسم کا علاج کرنے والے کہتے ہیں کہ جب سے انسان پیدا ہوا ہے اور وہ مختلف امراض میں مبتلاء ہوتا ہے اس کے اس لوان بیماریوں سے شفا پانے کے لئے ایک ایسا گر بتا دیا ہے کہ اس کے استعمال سے فائدہ ہوتا ہے اور وہ یہ ہے کہ جس چیز سے بیماری پیدا ہوتی ہے اس کی قلیل مقدار دینے سے وہ دور ہو جاتی ہے۔ مثلاً افیون قبض کرتی ہے لیکن جب افیون نہایت ہی قلیل مقدار میں دی جائے تو وہ قبض کشا ہو جاتی ہے۔ اس غرض کے لئے انہوں نے کیمیاوی ترکیب سے ہر چیز کی تاثیر کو نکال لیا ہے کو نین جو ہے یہ ایک بوٹی کاست ہے یہ بوٹی بنگال میں ہوتی ہے مگر لوگوں کو معلوم نہیں۔ ایک با یو کیمک کہلاتی ہے اس کے اندرطب والوں نے یہ بحث کی ہے کہ انسان بارہ نمکوں سے بنا ہے۔ پس انہوں نے کیمیاوی طور پر خون کو دیکھا ہے وہ کہتے ہیں جو بیماری پیدا ہو اس قسم کی چیز دی جائے۔ اس میں ایک ویکسین ہوتا ہے اور ایک سیرم۔ ویکسین یہ ہے کہ جیسے ہلکے کتے کا کاٹا ہوا ہو تو اسی کا زہر دے کر پچکاری کردیں گے۔ سیرم یہ ہوتا ہے کہ جب کوئی بیماری ہو تو اس میں دور کرنے کا جو مادہ ہوتا ہے اسے لے کر محفوظ رکھتے ہیں اور پھر اس قسم کے مریضوں میں اسے داخل کرتے ہیں۔ ایک قسم طب کی آٹوینی ہے یعنی اپنے ہی خون سے علاج کرتے ہیں۔ جو بیمار آئے گا اسی کا خون لے کر علاج کریں گے ۔ ایک علاج بالتوجہ ہوتا ہے۔ اس میں صرف توجہ سے علاج کرتے ہیں دوائی نہیں ہوتی۔