انوارالعلوم (جلد 7)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 124 of 663

انوارالعلوم (جلد 7) — Page 124

انوار العلوم جلدے ہے یہ مذہب دہریت کی ایک شاخ ہے۔ ۱۲۴ تقاریر ثلاث پانچواں جدید مذہب دیو سماج ہے یہ بھی دہر یہ ہے اس کا بانی خدا کا تو انکار دیو سماج مذہب کراتا ہے مگر اپنی پوجا کراتا ہے وہ کہتا ہے کہ ا کراتا ہے وہ کہتا ہے کہ ارواح ترقی کر کے اپنا اثر ڈالتی ہیں۔ دراصل یہ مذہب جین مت سے نکلا ہے۔ چھٹا جدید مذہب سپر چولزم ہے اس مذہب کے ماننے والے کہتے ہیں کہ سپر چولزم مذہب مرنے کے بعد روحیں اس دنیا میں آتی ہیں اور اس جہان کی خبریں دیتی ہیں۔ حالانکہ اصل تو یہی ہے کہ یہ معلوم کرنا ہے کہ مرنے کے بعد کیا ہو گا۔ ان کے علاوہ ہزاروں قدیم و جدید مذہب ہیں مگر ان کا کوئی نام و نشان نہیں ہے۔ مذاہب کے اس مختصر تذکرہ کے بعد اب میں اسلام کو لیتا ہوں جس کو میں نے بیان تو سب سے پہلے کیا تھا مگر اسے چھوڑ دیا تھا اس رویا تھا اس لئے کہ وہ عظیم الشان ہے۔ علوم اسلامی میں سے پہلی بات علم العقائد ہے اور علم العقائد میں سب سے اہم اسلامی علوم مسئلہ ہستی باری تعالی ہے۔ یہ معمولی علم نہیں بلکہ اس میں بڑی بڑی بحثیں ہیں۔ مثلاً اللہ تعالی نظر آسکتا ہے یا نہیں ؟ مل سکتا ہے یا نہیں ؟ یا ملنے کے کیا نشان ہیں؟ بندوں سے کس طرح تعلق رکھتا ہے ؟ ان سے اپنی محبت یا غضب کا کس طرح اظہار کرتا ہے؟ ہمارا اور خدا کا کیا تعلق ہے؟ غرض ہستی باری تعالٰی کی کئی شاخیں ہیں۔ میں نے پچھلے سال اس مسئلہ پر سالانہ جلسہ کے موقع پر تقریر کی تھی اور نو گھنٹے تک تقریر کی تھی۔ عام طور پر لوگ ہستی باری تعالی کو نہیں سمجھتے۔ پھر اس کے ساتھ صفات باری تعالٰی کا عقیدہ ہے اور اس کے متعلق بھی بہت سے پہلو ہیں۔ صفات باری تعالٰی کا آپس میں کیا تعلق ہے۔ سب مسائل اسی میں آتے ہیں۔ دوسرا مسئلہ ملائکہ کا ہے۔ اس کی بھی بہت سی شاخیں ہیں۔ ملائکہ ہیں یا نہیں ؟ اور اگر ہیں تو کیا چیز ہیں ؟ اور انسان سے ان کا کیا تعلق ہے؟ اگر کوئی تعلق ہے تو کیا ہے؟ اور انسان کا اس میں کہاں تک دخل ہے اور وہ کسی طرح ملائکہ سے تعلق پیدا کر سکتا ہے؟ پھر ملائکہ کوئی نفع پہنچا سکتے ہیں یا نہیں ؟ اس مسئلہ پر بھی میری مفصل تقریر شائع ہو چکی ہے جو سات آٹھ گھنٹے تک ہوئی تھی۔ تیسرا مسئلہ وحی اور الہام کا ہے۔ اس کے بھی مختلف پہلو ہیں۔ خدا کا کلام کس طرح نازل