انوارالعلوم (جلد 7) — Page 117
انوار العلوم جلدے كرا تقاریر ثلاثه مذہبی علوم کے معلوم کرنے سے پہلے یہ جاننا ضروری ہے کہ مذہب کیا چیز ہے اور مذہبی علوم کن باتوں میں مختلف مذاہب میں باہم اختلاف ہوا ہے ۔ مذہب پر اگر غور کریں تو تین باتوں کی وجہ سے اختلاف ہوا ہے۔ اس کے متعلق بھی میں تفصیلات نہیں بیان کروں گا بلکہ مذاہب کے مختلف پہلو بیان کروں گا۔ مختلف مذاہب میں تین اصول ہیں جن پر اختلاف ہوا ہے۔ اول انسان کس طرح دنیا میں آیا ؟ دوم کس غرض کے لئے دنیا میں آیا ؟ سوم اس بات پر کہ کہاں جائے گا؟ یہی تین باتیں ہیں جن کی وجہ سے اختلاف ہوا اور مختلف مذاہب پیدا ہو گئے۔ ان ہر سہ امور کے متعلق جس قدر مسائل ہیں ہم ان کے گرد چکر لگائیں گے۔ نظر رکھتے ہوئے ایک اور سوال بھی مد نظر رکھنا چاہئے کہ نے علوم کو مد نظر اشتراک مذہب مذاہب کا باہم کس حد تک اشتراک ہے یعنی وہ کن باتو میں باہم ملتے ہیں اور کن خیالات کے دائروں کے اندروہ پیدا ہوئے ہیں ؟ یہ سوال اس لئے پیدا ہوا ہے کہ اس زمانہ کے لوگ مذہب سے الگ ہو کر سمجھتے ہیں کہ وہ جھوٹ ہے اس غرض کے لئے انہوں نے یہ خیال نکالا ہے کہ کن باتوں میں مذاہب ملتے ہیں اور کن باتوں میں اختلاف ہے ؟ پھر ان دو باتوں کو مد نظر رکھ کر وہ کہتے ہیں کہ ان کے باہر سے آنے کی ضرورت نہیں یہ اخلاق سے تعلق رکھتے ہیں اس لئے الہام کی ضرورت نہیں۔ پہلی بات کے متعلق کہ کن باتوں میں ملتے ہیں وہ ان کو مشترک سچائیاں کہہ کر الہام کی ضرورت کا انکار کرتے ہیں اور دوسرا حصہ کہ کن دائروں کے اندر وہ خیالات پیدا ہوئے ہیں اس کے متعلق وہ ہر قسم اور ملک کی پہلی حالت کو لیتے ہیں اور پھر ان کے مذہب کو لیتے ہیں اور قرار دیتے ہیں کہ یہ ان خیالات کا نتیجہ ہے اور اس طرح پر کہتے ہیں کہ خدا تعالی کی طرف سے آیا ہوا مذہب نہیں۔ یہ جدید تحقیقات مذاہب کے علم کے متعلق ہیں اور اس علم کو موازنہ مذاہب یا کمپیریٹوریلیجن کہتے ہیں۔ یہ اصول علوم ہیں مذاہب کے متعلق۔ )Comparative Religion( تفصیلی طور پر مذہبی علوم یہ ہیں کہ (1) ایک علم اسلام کا ہے اسلام مذاہب میں مذہب اسلام سے ایک مذہب ہے پس انسان اس کی تحقیقات کرے۔ (۲) دوسرا مذہب مسیحیت ہے۔ جب تحقیقات مذاہب ہو گی تو یہ سوال ہو گا کہ مذہب مسیحی مسیحیت کیا ہے ؟ جب علمی تحقیقات ہو گئی تو اس کے فرقوں کو دیکھنا ہو گا۔ اس