انوارالعلوم (جلد 7)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 104 of 663

انوارالعلوم (جلد 7) — Page 104

انوار العلوم - جلدے ۱۰۴ خیالات کو رد کرنے سے یا ان پر اعتراضات کرنے سے تناسخ رو نہیں ہو سکتا لیکن ہم دیکھتے ہیں کہ تناسخ کی کوئی دلیل بھی نہیں ۔ تناسخ کے ماننے والوں کا سارا دارومدار اس امر پر ہے کہ وہ دوسرے خیالات پر اعتراض کر دیتے ہیں اور سمجھتے ہیں کہ اس سے ان کا عقیدہ ثابت ہو گیا لیکن حقیقت یہ ہے کہ اگر غور کیا جائے تو یہ عقیدہ عقل سے اور مشاہدہ سے اور خود ہندوؤں کے عمل سے بالکل خلاف عقل ثابت ہوتا ہے ۔ مثلاً (1) ہم دیکھتے ہیں کہ باوجود اس کے کہ ہندو عقیدہ کے رو سے یہ دنیا ایک عذاب کا مقام ہے اور اس سے چھٹ جانا نجات ہے۔ پھر بھی اگر ہندوؤں میں سے کوئی مرجائے تو اس پر افسوس کرتے ہیں اور روتے ہیں حالانکہ اگر یہ دنیا ایک عذاب ہے اور اس کی گرفت سے نکل جانا اصل مقصد ہے تو چاہئے کہ مرنے والوں پر خوش ہوں کہ انہوں نے ایک منزل طے کرلی اور خصوصاً بچوں کی موت پر تو بہت ہی خوشی ہونی چاہئے کہ انہوں نے بلا کسی گناہ کے اپنی اس جون کو طے کر لیا مگر مرنے والوں پر ہندوؤں کا ماتم بتاتا ہے کہ وہ ایک طرف تو ان حوادث کو قانون قدرت کا اثر سمجھتے ہیں اور دوسری طرف تناسخ کی تائید پر اصرار کے ساتھ کمربستہ ہیں جو خلاف عقل ہے۔ (۲) ہندوؤں کے نزدیک نجات نام ہے اس جسم سے چھٹنے کا کیونکہ سکھ دکھ جسم سے تعلق رکھتے ہیں جس سے معلوم ہوتا ہے کہ اس جسم میں آنا ایک سزا ہے۔ چنانچہ ان کے عقائد سے ثابت ہوتا ہے کہ جب انسان اونی حالت میں آتا ہے تو جونوں کے چکر میں پھنستا ہے اور جب ترقی کرتا ہے تو اس چکر سے آزاد ہو جاتا ہے لیکن یہ عجیب بات ہے کہ باوجود اس کے وہ اولاد کی خواہش کرتے ہیں۔ گویا ایک طرف تو اس دنیا میں جیو کا آنا سزا کا موجب سمجھتے ہیں اور دوسری طرف اس امر کی خواہش رکھتے ہیں کہ ان کے گھر بھی کچھ قیدی آویں گویا وہ اولاد کی خواہش کر کے جیوؤں کو دکھ میں ڈالنا چاہتے ہیں۔ (۳) پھر تاریخ کے عقیدہ پر یہ اعتراض پڑتا ہے کہ پہلی دفعہ روحوں کو جسم میں کیوں داخل کیا گیا تھا۔ یہ کونسا انصاف تھا کہ ان کو جونوں کے چکر میں پھنسا کر تکلیف دی جاتی؟ ہندو یہ نہیں کہہ سکتے کہ پہلے انسان پیدا کیا گیا تھا جو اچھی حالت ہے کیونکہ ان کے عقیدہ کے رو سے خواہ انسان بنایا جائے خواہ کچھ بنایا جائے روحوں کی اطمینان کی حالت جونوں سے الگ ہو کر سکھ دکھ کے احساس سے بچ جاتا ہے۔ پس اس دنیا میں خواہ انسان بنا کر بھیجا جائے یہ ایک عذاب ہے اور دکھ ہے یہ دکھ بلاوجہ کیوں دیا گیا ؟ نجات