انوارالعلوم (جلد 7)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 94 of 663

انوارالعلوم (جلد 7) — Page 94

انوار العلوم - جلدے ۹۴ نجات دنیا کے علاوہ اور جہت میں بھی ہیں جہاں انسان دو جونوں کے درمیان رکھا جاتا ہے۔ برہمن مذہب کے نزدیک اعمال کے اثر سے انسان دنیا میں آتا ہے لیکن ایسا معلوم ہوتا ہے کہ ان کے نزدیک بھی علاوہ اس دنیا کے اور مقامات بھی عذاب کے ہیں۔ ان میں اور چینیوں اور بدھوں میں یہ فرق ہے کہ جینی مادہ کے بوجھ کے سبب سے بدھ خواہشات کے سبب سے اس دنیا میں آنا مانتے ہیں لیکن برہمن مذہب والے اعمال کی جزاء کے لئے واپسی مانتے ہیں اور خدا تعالیٰ کی طرف اسے منسوب کرتے ہیں۔ یورپ کے نئے لوگ بھی نتائج کے تو قائل ہیں لیکن وہ اسے عذاب نہیں قرار دیتے بلکہ اس کو ترقی کا میدان سمجھتے ہیں پس ان کے نزدیک نجات یہیں مل جاتی ہے ۔ یہودی مذہب عیسائیت زرتشتی شنٹو نذہب اور اسلام یہ یہ پانچ مذاہب ایسے ہیں جو یہ کہتے ہیں کہ انسان اس دنیا میں اعمال کر جاتا اور اس کا حقیقی بدلہ اگلے جہان میں اس کو ملتا ہے گو جزاء اسی دنیا سے شروع ہو جاتی ہے۔ ان خلاصوں سے معلوم ہوتا ہے کہ دنیا کے مذاہب میں سے ایک معتد بہ حصہ اس امر کا تائج قائل ہے کہ انسان عذاب اسی دنیا میں تاریخ کی شکل میں پالیتا ہے ۔ پس اس عقیدہ پر ایک تنقیدی نظر ڈالنا ضروری ہے۔ یاد رکھنا چاہئے کہ جو مذاہب تناسخ کو مانتے ہیں وہ کہتے ہیں انسان جو مختلف حالات میں پیدا ہوتے ہیں۔ مثلا کوئی امیر ہوتا ہے کوئی غریب کوئی صحیح و سالم ہوتا ہے کوئی لنگڑا لولا کوئی عظمند ہوتا ہے کوئی بے وقوف کوئی چست ہوتا ہے کوئی ست کوئی طاقت ور ہوتا ہے کوئی کمزور ، غرض انسانوں کی مختلف حالتیں ہوتی ہیں اور بلحاظ جسم، عقل اور متعلقات کے انسانوں میں فرق ہوتا ہے۔ یعنی بعض طاقتور ہوتے ہیں اور بعض کا جسم کمزور ہوتا ہے، بعض کی عقل تیز ہوتی ہے اور بعض کی کمزور ، بعض مالدار ہوتے ہیں، بعض غریب، پھر بعض بیماروں کے ہاں پیدا ہوتے ہیں بعض تند رستوں کے ، بعض عالموں کے ہاں پیدا ہوتے ہیں بعض جاہلوں کے ، بعض مالداروں کے ہاں پیدا ہوتے ہیں بعض غریبوں کے ، غرض یہ تین قسم کے تفاوت یعنی جسمانی، عقلی اور مالی ہمیں بنی نوع انسان میں ملتے ہیں یہ تو ابتداء کا حال ہے۔ درمیانی زندگی میں بھی ہمیں کئی تفاوت نظر آتے ہیں ۔ بعض لوگ بلا سبب اور بلاوجہ نا کامیابی کامنہ دیکھتے ہیں بعض معمولی کوشش سے کامیاب ہو جاتے ہیں۔ ۔ انجام میں بھی یہی تفاوت ہے بعض لوگ اپنے کاموں کو ختم کر کے مرتے ہیں۔ بعض لوگ