انوارالعلوم (جلد 7) — Page 92
انوار العلوم - جلدے ۹۲ اب یہ یاد رکھنا چاہئے کہ مدارج کے لحاظ اظ سے نجات مدارج کے لحاظ سے نجات کی قسمیں نجات کی دو قسمیں ہیں ایک کو غیر حقیقی کہنا چاہئے اور دوسری کو حقیقی ۔ غیر حقیقی وہ نجات ہے جس میں اس قدر پختگی حاصل نہیں ہوتی کہ انسان اپنی جگہ سے نیچے گرنے سے محفوظ کہلا سکے اسکے متعلق خطرہ ہوتا ہے کہ اس مقام سے گر جائے ۔ اس حالت کا نقشہ قرآن کریم میں ن کریم میں اس طرح کھینچا گیا ہے۔ وَاتْلُ عَلَيْهِمْ نَبَا الَّذِي آتَيْنَهُ ايْتِنَا فَانْسَلَخَ مِنْهَا فَاتَّبَعَهُ الشَّيْطَنُ فَكَانَ مِنَ الْغَوِينَ وَلَوْ شِئْنَا لَرَ فَعَنَهُ بِهَا وَلَكِنَّهُ أَخْلَدَ إِلَى الْأَرْضِ وَاتَّبَعَ هُوَ بِهُ فَمَثَلُهُ كَمَثَلِ الْكَلْبِ إِنْ تَحْمِلْ عَلَيْهِ يَلْهَثْ أَوْ تَتْرُكُهُ يَلْهَثْ ذَلِكَ مَثَلُ الْقَوْمِ الَّذِينَ كَذَّبُوا بِايَتِنَا فَاقْصُصِ الْقَصَصَ لَعَلَّهُمْ يَتَفَكَّرمُونَ - قد اتعالیٰ فرماتا ہے۔ ان کو سنا اس شخص کا حال جس کو ہم اپنے نشان دیتے ہیں ( یہ نجات پر ہی ملتے ہیں) پھر وہ اس طرح ہمارے نشانوں کو چھوڑ کر الگ ہو جاتا ہے جس طرح سانپ اپنی کینچلی اتار کر پھینک دیتا ہے اور خالی کا خالی نکل جاتا ہے۔ اس وقت شیطان اس کے پیچھے ہو لگتا ہے اور وہ ہلاک ہونے والوں میں سے ہو جاتا ہے۔ اگر ہم پسند کرتے (یعنی یہ دیکھتے کہ یہ ہماری نصرت کے استحقاق کو کھو نہیں بیٹھا تو اسے انہی نشانوں کے سہارے اس مقام پر لے جاتے جہاں وہ اس خطرہ سے محفوظ ہو جاتا مگر وہ زمین کی طرف جھک گیا اور اپنی خواہشات کا مطیع ہو گیا اور اس کی مثال کتے کی سی ہو گئی جس کے پیچھے دوڑو تو بھی اپنی زبان نکال لیتا ہے اور نہ دوڑو تو بھی۔ یعنی اس کے اخلاق پھر اس طرح گر جاتے ہیں کہ وہ مقابلہ ہو یا نہ ہو بے وجہ ہی لوگوں پر اپنی زبان دراز کرتا رہتا ہے۔ ان آیات سے یہ باتیں معلوم ہوتی ہیں۔ (1) بعض انسان آیات کے حصول کے بعد بھی گر جاتے ہیں۔ (۲) اس گرنے کا سبب ان کے نفس سے پیدا ہوتا ہے۔ شیطان ان کے گرنے کے بعد آتا ہے نہ کہ شیطان کے سبب سے وہ گرتے ہیں۔ وہ ایسے مقام پر پہنچ چکے ہوتے ہیں کہ شیطان وہاں نہیں جا سکتا۔ وہاں ان کا نفس ہی ہوتا ہے جو انہیں نیچے گراتا ہے۔ (۳) ان کے گرنے کے بعد شیطان ان کے پیچھے پڑ جاتا ہے کیونکہ اس وقت وہ اس کے اثر کے حلقہ میں آجاتے ہیں۔ (۴) یہ گرنا دنیاوی اغراض اور فوائد کی وجہ سے ہوتا ہے جیسا کہ أَخْلَدَ إِلَى الْأَرْضِ سے ظاہر ہے۔ !