انوارالعلوم (جلد 6) — Page 83
انوار العلوم جلد الله ۸۳ آئینه صداقت أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَنِ الرَّحِيمِ بسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلَّى عَلَى رَسُولِهِ الكَرِيمِ خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ هو الن اصر دیباچه اس کتاب کی تصنیف کی ضرورت اور غرض کو اس بات کو مد نظر رکھتے ہوئے گرای اس مدنظر کہ احمدیت کی تبلیغ کے لئے ان اختلافات کے بیان کی جن کے باعث چند سو احمدی کہلانے والے جماعت احمدیہ سے الگ ہو گئے ہیں ضرورت نہیں۔ اور میں نہیں چاہتا تھا کہ ایسے ممالک کے لئے کہ جو اردو نہیں جانتے اور اس اختلاف سے ایک حد تک ناواقف ہیں جو کچھ لوگوں نے جماعت احمدیہ میں پیدا کرنا چاہا تھا کوئی تصنیف کروں ۔ مگر مولوی محمد علی صاحب ایم اے نے اپنی کتاب سپلٹ میں چونکہ اس مسئلہ کو لکھ کر ایسے ممالک میں شائع کیا ہے کہ جن کو ان مسائل کے علم سے کچھ فائدہ نہیں ہو سکتا تھا بلکہ جہاں ان خیالات کی اشاعت سے احمدیت کی ترقی کو نقصان پہنچ سکتا تھا۔ اس لئے مجبوراً مجھے بھی ان کی تحریر کا جواب لکھ کر ان ممالک میں شائع کرنے کی ضرورت معلوم ہوئی تاکہ وہ زہر جوانہوں نے اپنی تحریر کے ذریعہ لوگوں کے دلوں میں پھیلایا ہے اس کا تریاق ہو اور راستی کے طالبوں اور صداقت کے دلدادوں کے لئے صراط مستقیم کی طرف ہدایت کا کام دے ۔ پس میں اس کتاب کو جو یان حقیقت کے سامنے پیش کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ سے دعا کرتا ہوں کہ وہ حق ان کے دل پر ظاہر کرے اور صداقت پر ان کو آگاہ کرے کہ اس کی ہدایت کے سوا کوئی ہدایت نہیں اور اس کی راہنمائی کے سوا کوئی رہنمائی نہیں۔ وہ دلوں کا حال جاننے والا ہے