انوارالعلوم (جلد 6)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 65 of 603

انوارالعلوم (جلد 6) — Page 65

انوار العلوم جلد 4 ۶۵ معیار صداقت تمہارے دشمن تمہیں پامال کرنے پر تلے ہوئے ہیں لیکن اگر تم ایمان سے معمور سینہ رکھتے ہو وہ تمہیں پامال نہیں کر سکتے آپ اپنے اقوال افعال، عقائد، اخلاق اور معاملات کو درست کریں حضرت حضرت مسیح موعود عليه الصلوة والسلام کے قدم بقدم چلو، کمزوریاں اور سمستیاں چھوڑ دو تمہیں بہت بڑا کام در پیش ہے، بڑی مہم ہے جو تمہیں سر کرنی ہے ، تم نے احمدیت کو پھیلانا ہے یہ نہیں ہو سکتا جب تک تم بد اخلاقی کو نہ چھوڑو، بد معاملگی کو نہ چھوڑو اور نمازوں اور دیگر دین کے احکام میں پوری پابندی اختیار کرد گوش کرو کوشش کرو کہ فتح پاؤ تمہیں سچی فتح ہوگی اور دشمن کی جھوٹی فتح بھی اس کے لئے سوگواری کا موجب ہوگی اور دشمن تم سے اس طرح جائیگا جیسے لاحول سے شیطان بھاگتا ہے۔ اگر تم اس تمام علاقے کو احمدی بنا چکے ہوتے تو آج دشمن کو اتنا بھی موقع نہ ملتا کیونکہ مولویوں کی قوم بز دل قوم ہے اور ان کو ظاہری سامانوں پر ہی بھروسہ ہے ۔ وہ اس قوتوں اور طاقتوں کے خزانے سے غافل ہیں جو خدا تعالیٰ سے ملتا ہے ۔ پس تم میں سے ہر ایک اپنے فرض منصبی کو بجالائے اور لوگوں کو احمدی بنانے کے درپے ہو جائے۔ پھر تم دیکھو گے کہ دشمن کے لئے ہماری کامیابی ماتم کا موجب ہو گی۔ اللہ تعالیٰ ہمیں کامیابی دے ۔ ہماری حالت کو درست بنانے ، ہماری کمزوریوں کو معاف کرتے ہیں کامیابی دے اور کامیابی کو روشن کرے۔ آمین الفضل راپریل ۹۲ نه ) (