انوارالعلوم (جلد 6)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 541 of 603

انوارالعلوم (جلد 6) — Page 541

انوار العلوم جلد 4 ۵۴۱ تحفه شهزاده ویلیز نمبر ۹۳۸ پی قبولیت تحفه پرنس آف ویلیز کیپ هند منجانب چیف سیکرٹری ہنر رائل ہائنس شهزاده ویلیز بخدمت ذوالفقار علی خان ایڈیشنل سیکرٹری جماعت احمدیہ قادیان پنجاب مؤرخه کیم مارچ ۱۹۲۲ء جناب من احسب الحکم ہر رائل با نفس شهزاده ویلز میں ممبران جماعت احمدیہ کے اس خیر مقدم کے ایڈریس کا شکریہ ادا کرتا ہوں جو گورنمنٹ پنجاب کی وساطت سے حضور شہزادہ ویلیز کو پہنچا۔ ہے ہر رائل ہائنس شہزادہ ولیز نے شوق و دلچسپی کے ساتھ سلسلہ احمدیہ کی ابتداء اور تاریخ کے حالات کا آپ کے ایڈریس میں مطالعہ کیا ہے اور حضور شہزادہ ولیز اس وقت کا انتظار کر رہے ہیں جب وہ سالی ہے اس نہایت خوبصورت کتاب میں جو ممبران جماعت احمدیہ کے چندہ سے بطور تحفہ پیش کی گئی۔ سلسلہ کی تفصیلی تاریخ کا مطالعہ فرمائیں گے ۔ ہر رائل ہائنس نہایت گرمجوشی کے ساتھ اس وفادارانہ جذبہ کو قدر و منزلت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں جس نے آپ کے ہزار ہا ہم عقیدہ اصحاب کو اس تحفہ کے پیش کرنے پر آمادہ کیا ہے اور حضور شہزادہ ولیز کی خوشی اس نشان وفاداری کے قبول کرنے میں اور بھی زیادہ بڑھ گئی ہے کیونکہ آپ کو ہر ایسلنسی گور نمر پنجاب کی طرف سے یہ علم دیا گیا ہے کہ جنگ عظیم کے دوران میں اور نیز اس کے بعد آنے والے سخت ایام میں جماعت احمدیہ نے تاج و سلطنت برطانیہ کی وفاداری میں غیر متزلزل ثبات دکھایا ہے مجھے حضور شہزادہ ولیز کی طرف سے حکم ملا ہے کہ میں آپ کو یقین دلاؤں کہ نظر بائیں حالات جماعت احمدیہ کو حضور شہزادہ ولیز کے التفات محبت آمیز کا ہمیشہ پورا یقین رکھنا چاہئے ۔ - میں ہوں جناب کا نیاز مند خادم ، جی ایف ڈی مانٹ مورنسی چیف سیکرٹری ہنر رائل ہائنس پرنس آف ویلیز