انوارالعلوم (جلد 6) — Page 527
انوار العلوم جلد 4 ۵۲۷ تحفه شهزاده و علیز کی چادر اوڑھے ہوئے ہیں۔ اس سے زیادہ ظلم اور اندھیر اور کیا ہوسکتا ہے ؟ اور اس سے زیادہ نافرمانی اور بغاوت کی کیا مثال ہو سکتی ہے ؟ بادشاہ اور اس کی رعایا کو ایک کر دینا اور آتا اور نوکر کو ملا دینا اور خالق اور مخلوق کو برابری کا درجہ دے دینا سب سے بڑا ظلم ہے جس سے بڑھ کر مذہب میں رہ کر اور کوئی گناہ نہیں ہو سکتا۔ مگر یہ سب کچھ مسیح علیہ اسلام کے نام پر کیا جاتا ہے اور اسے عین صداقت سمجھا جاتا ہے ۔ اسی طرح خود نجات حاصل کرنے کے لئے خدا کے ایک مغرب کو لعنت کی موت مارا جاتا ہے اور اس پر لعنت کا بوجھ لادا جاتا ہے اور کہا جاتا ہے کہ وہ تین دن رات اسی حالت میں رہا اور اس عقیدہ کو ثابت کرنے کے لئے خدا کو جس کا رحم دنیا کے ہر انتظام میں نظر آ رہا ہے رحم سے جواب دیا جاتا ہے اور ایک ادنی انسان سے بھی اس کے اخلاق گرائے جاتے ہیں ۔ گویا ہم تو اپنے مجرموں کے گناہ معاف کر سکتے ہیں مگر وہ مالک ہو کر بھی معاف نہیں کر سکتا۔ اسی طرح کہا جاتا ہے کہ خدا کی شریعت لعنت ہے گویا نوح اور ابراہیم ! اور ابراہیم اور موسی اور دیگر انبیاء خدا کی لعنتیں لے کر دنیا میں آئے تھے لیکن کوئی نہیں بتاتا کہ خدا کے کلام کا کونسا حصہ لعنت ہے ؟ کیا یہ لعنت ہے کہ کہا تھا کہ چوری نہ کر، زنانہ کر اور کس کو قتل نہ کر ؟ یا بیعت ہے کہ کہا گیا تھا کہ جھوٹ نہ بول اور ظلم نہ کر اور دوسروں کے حق نہ مارہ یا یہ لعنت ہے کہ کہا گیا تھا کہ بد اخلاقی نہ کر اور غیبت نہ کر اور فساد نہ کر؟ یا یہ لعنت ہے جو کہا گیا تھا کہ سچ بول اور لوگوں سے محبت کر اور گناہ گاروں کے گناہ معاف کر؟ یا یہ لعنت ہے کہ بنی نوع انسان کی خیر خواہی کر اور خوش خلقی سے پیش آ۔ اور بیکسوں اور مسکینوں کو اپنے مال میں شریک کر ؟ یا یہ لعنت ہے ؟ ایران که صداقتوں سے پیارہ کر اور علوم کو حاصل کر اور ایک خدا کی پرستش کر اور اس کا شریک کسی کو قرار نہ دے ؟ یا یہ لعنت ہے کہ ہر ایک ظالم سے مظلوم کے حقوق دلوائے جائیں ۔ شریروں کو دوسروں پر کم نہ کرنے دیا جائے ؟ آخروہ کونسا حکم شریعت کا لغت ہے جس سے میں علیہ اسلام نے آکر بچالیا ؟ کیا پھر خدا تعالیٰ کی عبادات یا لبعض احتیاطیں کھانے کے متعلق لعنت ہیں ؟ کیا فریسی اور فقیہی لوگ اور پہلے لوگ ان عبادتوں کے نہ کرنے کی وجہ سے یا ان کھانوں کے کھا لینے کے سبب سے خدا کے مغضوب ہوئے تھے ؟ کہ انکو دور کر کے مسیح علیہ السلام نے دنیا کو لعنت سے بچالیا ؟ مسیح علیہ السلام تو خود مانتے ہیں کہ عبادات کے احکام وہ خوب بجالاتے تھے اور کھانے بھی وہ شریعت کے مطابق کھاتے تھے پھر ان احکام کی خلاف ورزی تو ان کو جہنم میں لے جانے کا باعث نہیں ہوسکتی تھی