انوارالعلوم (جلد 6)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 496 of 603

انوارالعلوم (جلد 6) — Page 496

انوار العلوم جلد 4 ۴۹۶ تحفه شهزاده و نیز منہ سے اس کے جھوٹے ہونے کا اقرار کرتے ہوا اور اس کے دشمنوں کو اس پر ہنسنے کا موقع دیتے ہو۔ لعنت تو خدا سے دوری کو کہتے ہیں پھر تم کس طرح کہتے ہو کہ مسیح خدا کا پیارا بھی تھا اور پھر اس کا دل خدا سے پھر گیا ؟ خدا سے دل سوائے بدکار کے کسی کا نہیں پھرتا اور اس سے نفرت سوائے سرکش کے کوئی نہیں کرتا پھر تم کیوں یسوع مسیح کو جو خدا کا پیارا اور محبوب تھا لعنتی قرار دیتے ہو ؟ کیا پڑھتے نہیں کہ : اس زمانہ کے بد اور حرام کا رلوگ نشان ڈھونڈتے ہیں۔ پر یونس نبی کے نشان کے سوا کوئی نشان انہیں دکھایا نہ جائے گا۔ کیونکہ جیسا یونس تین رات دن نہ را مچھلی کے پیٹ میں رہا ویسا ہی ابن آدم تین رات دن زمین کے اندر رہے گا ۔ دمتی باب ۱۲ آیت ۴۰۰۳۹ نارتھ انڈیا بائبل سوسائٹی مرزا پور مطبوعہ ۱۸۷۰ء ) پھر کیوں نہیں غور کرتے کہ کیا یونسی مرکز مچھلی کے پیٹ میں گیا تھا ؟ کہ ابن آدم صلیب پر مرکز قبر میں رکھا جائے؟ کیا یونٹ تین دن رات مچھلی کے پیٹ میں مردہ رہا تھا یا زندہ ؟ پھر کیوں ابن آدم تین دن رات زمین میں مردہ رہے ؟ عقلمند ہو کر کیوں اپنی آنکھیں بند کرتے ہو ؟ اور اپنے استاد کو گنہگار ٹھہراتے ہو تا تم راست بازہ ٹھہرو یونس زندہ ہی مچھلی کے پیٹ میں گیا اور زندہ ہی رہا اور زندہ ہی نکلا۔ اسی طرح ابن آدم زندہ ہی قبر میں گیا اور زندہ ہی وہاں رہا اور زندہ ہی وہاں سے نکلا اور یروشلم کو خدا کا یہ نشان دکھایا گیا کہ کس طرح خداوند خدا زندگی اور موت کا خدا صلیب پر سے اپنے بندہ کو زندہ اتارتا اور دشمن کی آنکھوں کے سامنے اسے موت سے بچا لیتا اور خود مخالفوں کے ہاتھوں سے اپنی باتیں پوری کروا لیتا ہے۔ تمہیں کیا ہو گیا کہ تم پڑھتے ہو کہ وہ قبر میں سے نکلنے کے بعد چھپ کر یروشلم میں پھرتا رہا اور اس نے اپنے زخم تھوما کو دکھائے اور حواریوں سے کہا کہ : " میرے ہاتھ پاؤں کو دیکھو کہ میں ہی ہوں اور مجھے چھوڑ اور دیکھو کیونکہ روح کو کو میں ہی ہوں اور مجھے چھوڑ اور دیکھو جسم اور ہڈی نہیں جیسا مجھ میں دیکھتے ہو اور یہ کہ کے انہیں اپنے ہاتھ اور پاؤں دکھائے " الوقا باب ۲۴ آیت ۳۹، ۴۰ نارتھ انڈیا بائبل سوسائٹی مرزا پور مطبوعہ ۶۱۸۷۰ ) اور پھر ان سے لیکر اس نے کھانا بھی کھایا مگر پھر یقین نہیں کرتے کہ خدا نے اسے صلیب کی لعنتی موت سے بچایا اور صرف موت کے ہمرنگ حالت میں سے گزار کر اور یونس نبی کا سا معجزہ دکھا کر لوگوں پر حجت قائم کر دی اور پھر اسے موقع دیا کہ وہ بنی اسرائیل کی کھوئی ہوئی بھیڑوں کو تلاش کرے