انوارالعلوم (جلد 6) — Page 448
انوار العلوم جلد 4 ۴۴۸ هستی باری تعالی کہ ان کو مد نظر رکھ کر فیصلہ کریں گے نہ ان سے باہر جائیں گے نہ ان کو چھوڑیں گے اس کا نتیجہ یہ ہو گا کہ خدا سالک کے گناہ مٹاتا جائے گا اور اگر کوئی غلطی ہو گی تو اسے نظر انداز کر دے گا اور اس کا یہ فائدہ ہو گا کہ اس کے دل میں بدی سے نفرت پیدا ہو جائے گی۔ اس کے بعد رحیمیت کی مشابہت میں یہ عادت پیدا کرنی چاہئے کہ ہر کام کرنے والے کو اس کے حق سے زیادہ دیا جائے ۔ مثلاً ایک شخص کسی کا نوکر ہو وہ یہ فیصلہ کرے کہ میرا مالک جو تنخواہ مجھے دیتا ہے اور اس کے بدلے جتنے کام کی اُمید مجھ سے رکھتا ہے اس سے زیادہ کام میں کروں گا اور مالک یہ فیصلہ کرے کہ اس کام کی جتنی تنخواہ مقرر ہوئی ہے میں اس سے زیادہ سلوک ملازم سے کروں گا ۔ اگر آقا اور نوکر دونوں ایسے ہوں کہ اس اصل پر چلیں تو یہ بھی ایک قسم کا مقابلہ ہو گا مگر کیسا عجیب مقابلہ ہوگا جو صلح اور امن پیدا کر دے گا۔ صحابہ میں اس قسم کے واقعات ہوتے تھے ایک دفعہ ایک صحابی اپنا گھوڑا بیچنے کے لئے آئے اور ایک دوسرے صحابی اسے خریدنے لگے گھوڑے کے مالک نے مثلاً دو ہزار درہم قیمت بتائی اور لینے والے نے تین ہزار درہم ۔ بیچنے والا اس پر مصر تھا کہ میں دو ہزار سے زیادہ نہ لوں گا کیونکہ میرا گھوڑا اس سے زیادہ قیمت کا نہیں ہے لیکن گھوڑا خریدنے والا کہتا تھا کہ میں تین ہزار سے کم نہ دوں گا کیونکہ یہ گھوڑا اس سے کم قیمت کا نہیں ہے۔ اگر ساری دنیا کے لوگوں کی یہی حالت ہو تو خیال کرد کہ دنیا کیسی خوبصورت بن جائے گی ؟ یا مثلاً ایک مزدور ہے جو سمجھتا ہے کہ اتنی مزدوری میں مجھے اتنا کام کرنا چاہئے وہ اس سے زیادہ کرے اور جس نے اسے لگایا ہو وہ مقررہ مزدوری سے کچھ زیادہ دیدے یہی اصول زندگی کے ہر شعبہ میں برتنے کی کوشش کی جائے ۔ مگر سوال ہو سکتا ہے کہ ایک غریب شخص ہے وہ کیا کرے یا زمیندار ہے وہ کیا کرے ؟ اس کے متعلق میں زمینداروں ہی کی مثال دیتا ہوں ۔ مثلاً ایک زمیندار ہے جب وہ کھیت کاٹنے کے لئے لوگوں کو لگائے اور کہے کہ میں کاٹنے والوں کو اس اس قدر غلہ دوں گا اب اگر وہ اس غلہ سے زیادہ دے یا روٹی کھلا دے تو وہ گویا اس صفت پر عمل پیرا ہو جائیگا ۔ یا مثلاً گئے چھیلنے پر لگایا اور اس کے لئے مزدوری مقرر کی جو ادا کر دی گئی مگر چلتے وقت اسے بچوں کے لئے گئے دنے دیئے یا رس دیدی ، شکر دیدی ، یہ رحیمیت ہوگی ۔ خواہ کتنی ہی تھوڑی چیز مزدوری سے زائد دی جائے وہ اس صفت کے ماتحت آئے گی پیپس تم میں سے ہر شخص اس صفت کو استعمال کر