انوارالعلوم (جلد 6)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 409 of 603

انوارالعلوم (جلد 6) — Page 409

انوار العلوم جلد 4 - ۴۰۹ هستی باری تعالی کسی نے نہیں بیان کئے۔ یہ ایک ہی الهام دیکھ لو کتنے وسیع مضمون اس میں بیان کئے گئے ہیں۔ خدا کی صفات کس طرح جاری ہوتی ہیں ؟ اب یہ بات رہوگی کہ خدا کی صفات کیں طرح جاری ہوتی ہیں اس کے متعلق پہلے تو یہ یاد رکھنا چاہئے کہ بندوں سے خدا تعالیٰ کی جو صفات تعلق رکھتی ہیں ان میں خدا نے رحمت کا وسیع دائرہ کھینچا ہے چنانچہ فرماتا ہے رحْمَتِي وَسِعَتْ كُلَّ شَنی میری رحمت ہر چیز کو گھیرے ہوئے ہے تو اس صفت کا دائرہ اتنا وسیع ہے کہ سب کو گھیرے ہوئے ہے اور یہ ہے سب صفات کے ظہور پر غالب ہوتی ہے حتی کہ خدا تعالیٰ کے علم پر بھی رحمت ہی غالب ہے۔ شاید اس بات پر تعجب ہو کہ خدا تعالیٰ کے علم پر رحمت کس طرح غالب ہے ۔ مگر اس کا پتہ اس سے لگتا ہے کہ مبشرات خدا تعالیٰ کی طرف سے زیادہ آتے ہیں اور منذرات کم حتی کم حتی کہ رسول کریم صلی الله علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ اگر مندر رویا زیادہ آئیں تو شیطانی ہوتی ہیں ۔ اس کا یہ مطلب نہیں کہ خدا تعالی کی طرف سے مندر رویا نہیں آتیں کیونکہ ایسی خواہیں تو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو بھی آتی تھیں بلکہ اس کا مطلب یہ ہے کہ جسے ڈراؤنی خوا میں ہی آتی رہیں وہ خدا کی طرف سے نہیں ہوئیں کیونکہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے جس شخص کو متواتر سلسلہ الہامات کا جاری ہو اس میں مبشرات کا پہلو غالب ہوتا ہے کیونکہ متواتر الهام خدا کے پیاروں کو ہی ہو سکتے ہیں اور جو پیارے ہوں وہ عذاب کی نسبت انعام کے زیادہ مستحق ہوتے ہیں۔ غرض خدا تعالیٰ کا علم جو بندوں سے تعلق رکھتا ہے اس پر بھی اس کی رحمت وسیع ہوتی ہے اور دنیاوی علوم کے انکشاف میں بھی صفت رحمت ہی وسیع ہے کیونکہ جو علوم دریافت ہوتے ہیں ان میں رحمت کا پہلو غضب کے پہلو پر غالب ہوتا ہے۔ ندا کی صفت رحمت کی وسعت یہ وسعت کئی طریق پر ہوتی ہے ایک تو اس طرح بی که انسان گناہ کرتا ہے اور خدا تعالیٰ معاف کر دیا ہے کئی قسم کی بد پر ہیزیاں انسان کرتا ہے مگر اکثر ان کے نتائج سے بچ جاتا ہے اور کبھی منس بھی جاتا ہے ۔ دوسرے اس طرح کہ خدا تعالیٰ گناہوں کی سزا میں جس کا وہ کسی وجہ سے مستحق ہوتا ہے کمی کر دیتا ہے اور جس قدر سزا دی جاتی ہے اس میں بھی رحمت غالب رہتی ہے تو سزا جو شدید العقاء صفت کے ماتحت ہوتی ہے اس پر بھی رحمت ہی محیط ہے گویا سب سے بڑا دائرہ رحمت کا ہے اور اس کا ایک درجہ تو یہ ہے کہ منا بالکل معاف کرا دیتی ہے ۔ دوسرا یہ کہ سرا کم کرا دیتی ہے