انوارالعلوم (جلد 6) — Page 368
انوار العلوم جلد 4 vhd ہستی باری تعالی ہوں کہ خدا بندہ کے ساتھ اسی طرح تعلق رکھتا ہے جیسے انسان آئینہ سے پھر کہتا ہوں کہ دیکھو اگر ایک شخص کا آئینہ خراب ہو جائے اور وہ اس میں چہرہ دیکھنا چاہے مگر چہرہ نظر نہ آئے تو وہ کیا کرے گا میں کہ وہ اسے زور سے اُٹھا کر زمین پر دے مارے گا اور اسے چکنا چور کر دے گا اور اس وقت میں نے اپنے ہاتھ میں ایک آئینہ دیکھا جسے زور سے زمین پر دے مارا اور وہ ٹکڑے ٹکڑے ہو گیا اور اس کے ٹوٹنے کی زور سے آواز آئی ۔ میری اس خواب کی یہی تعبیر تھی کہ بندہ کا دل اللہ تعالیٰ کا آئینہ ہے اس میں اللہ تعالیٰ کی صفات جلوہ گر ہوتی ہیں اور بجائے اس کے کہ وہ اپنے اور بندے کے درمیان خود کسی کو کھڑا کرے اگر کوئی خود آکھڑا ہو تو خدا تعالیٰ اسے سخت نا پسند کرتا ہے۔ نبی کی اطاعت کا حکم دینے کی مثال ایسی ہے کہ جیسے کسی کو کہیں کہ آئینہ صاف کر دو اور شرک جو وسیلہ قرار دیتا ہے اس کی مثال ایسی ہے جیسے کوئی آئینہ پر گرد ڈال دے یا اسے سیاہ کر دے ہم لوگ آئینہ ہیں اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم ہیں صاف کر کے خدا کے سامنے کرنے والے ہیں کیونکہ انہوں نے خاص قربانی اور خاص اطاعت سے اس طریق کو معلوم کر لیا ہے جس سے انسان خدا تک پہنچ سکتا ہے وہ نہیں راستہ بتاتے ہیں اور ہم ان کے پیچھے چلتے ہیں لیکن شرک ایک روگ ہے جو خدا اور بندہ کے درمیان حامل ہو جاتی ہے ۔ صفات الہیہ کیا ہیں ؟ شرک کا ذکر کرنے کے بعد میں اب صفات الہیہ کا ذکر کرتا ہوں۔ پہلا سوال یہ ہے کہ صفات الہیہ کیا ہیں۔ صفات الہیہ وہ اسماء ہیں کہ جن کے ذریعہ سے بندے اور خدا تعالیٰ کا تعلق بتایا جاتا ہے یا خدا تعالیٰ کے مقام تنرسی یا نزول کی کیفیت بتائی جاتی ہے یعنی وہ اپنی ذات میں کیا کمال رکھتا ہے اور بندوں سے کس طرح معاملہ کرتا ہے ۔ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے ۔ هُوَ اللَّهُ الَّذِي لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ الْمَلِكُ الْقُدُّوسُ السَّلْمُ الْمُؤْمِنُ الْمُهَيْمِنُ الْعَزِيزُ الْجَبَّارُ الْمُتَكَبِّرُ سُبْحَنَ اللَّهِ عَمَّا يُشْرِكُونَ ، هُوَ اللهُ الْخَالِقُ الْبَارِئُ الْمُصَوِّرُ لَهُ الْأَسْمَاءُ الْحُسْنَى يُسَبِّحُ لَهُ مَا فِي السَّمَوتِ وَالْأَرْضِ وَهُوَ الْعَزِيزُ الْحَكِيمُ ( الحشر: ۲۴، ۲۵ ) وہ اللہ ہے جس کے سوا اور کوئی معبود نہیں بادشاہ ہے، پاک ہے سلامتی کا سرچشمہ ہے ، امن دینے والا ہے محافظ ہے غالب ہے، نقصان کی اصلاح کرنے والا ہے، بلند مرتبہ ہے ، اللہ پاک ہے ان کے مشرکانہ اللہ ہے خالق شکل بنانے والا صورتیں دینے والا اس کے اندر تمام اچھی صفا خیالات سے وہ اللہ ے A