انوارالعلوم (جلد 6) — Page 349
انوار العلوم جلد 4 ۳۴۹ هستی باری تعالی مسیحیوں کا خدا تعالیٰ کے متعلق جو عقیدہ ہے اس میں یہ بھی نقص ہے کہ وہ ایک طرف تو کہتے ہیں کہ مسیح خدا کے بیٹے تھے اور دوسری طرف یہ بھی تسلیم کرتے ہیں کہ وہ موت کا شکار ہوئے اور بعض کے نزدیک وہ لوگوں کے گناہوں کے سبب سے تین دن تک جہنم میں بھی رہے اور سزا پاتے رہے گویا خدا نعوذ باللہ جہنم کی سزا تین دن تک بھگتا رہا اور یہ عقیدہ ایسا ہے کہ اس کا نقص خود ہی ظاہر ہے ، اس پر کچھ زیادہ لکھنے کی ضرورت نہیں ۔ زرتشتیوں کا خدا کے متعلق خیال مسیحیوں کے بعد میں زیر تشیوں کے عقائد ہوں ۔ ان لوگوں کا خدا تعالیٰ کے متعلق یہ عقیدہ ہے خدا کے مقابلہ میں ایک اور طاقت بھی مانتے ہیں جس سے ظلمت اور گناہ اور دُکھ پیدا ہوتا ہے اس سے صرف نوکر آتا ہے تکلیف اور دکھ خدا تعالیٰ کی طرف سے نہیں آسکتا اور اس لئے وہ کہ اس سے صرف نور تا ہے اور دکھ خدا کی سے اور اس اور دنیا میں جس قدر تغیرات ہوتے ہیں ان کے نزدیک وہ سب انہی دوبالا ہستیوں کی جنگوں کے وہ نتیجہ میں ہوتے ہیں کبھی ایک غالب آجاتا ہے کبھی دوسرا لیکن آخری زمانہ کی نسبت انکا خیال ہے دوسر ہے کہ اس میں نیکی کی طاقت بدی کی طاقت پر غالب آجائے گی اور شیطان جسے وہ اہرمن سکتے ہیں اس کا سر کچلا جائے گا۔ اس عقیدہ پر بھی بہت سے اعتراضات وارد ہوتے ہیں مثلاً اس عقیدہ پر اعتراض یہ کہ اس طرح شیطان خدا کی ذات میں شریک ہوا اور بجائے ایک خدا کے دو خدا ہوئے جس عقیدہ کو زرتشتی خود بھی ناپسند کرتے ہیں ۔ اس پران کے بعض ۔ محقق کہتے ہیں کہ اصل میں خدا ایک اور بھی بالا دستی ہے اس نے دو طاقتیں ایک نیکی کی اور دوسری بدی کی پیدا کی ہیں مگر اس عقیدہ پر اعتراض وارد ہوتا ہے کہ اگر یہ بات ہے تو پھر کی ظلمت خدا ہی کی طرف منسوب ہوئی کیونکہ اگر خدا نے شیطان کو پیدا کر کے پھر اس سے ہمیت طرف ہوئی کے ظلمتیں پیدا کرائیں تو گویا خدا نے خود ہی ظلمتیں پیدا کیں۔ دوسرا نقص اس عقیدہ میں یہ ہے کہ جن چیزوں کو نقصان رساں سمجھ کر شیطان کی مخلوق قرار دیا جاتا ہے ان کے بھی فوائد معلوم ہو رہے ہیں اور وہ بھی مفید ثابت ہو رہی ہیں۔ اندھیرے کو ہی لے لو۔ اب اگر اندھیرا نہ ہوتا تو صحت افیزا نیند نہ ہوتی کیونکہ طب سے ثابت ہوتا ہے کہ اندھیرے کی نیند روشنی کی نیند سے اعلیٰ ہوتی ہے اور زیادہ مفید ہوتی ہے ۔ کئی ترکاریاں اور سبزیاں اندھیرے میں نشو نما پاتی ہیں۔ ہر وقت کی روشنی سے آنکھوں کو بھی نقصان پہنچتا ہے