انوارالعلوم (جلد 6)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 343 of 603

انوارالعلوم (جلد 6) — Page 343

انوار العلوم جلد 4 ۳۴۳ ہستی باری تعالی سے پایا جاتا ہے مسیحیوں میں بھی کوئی نام نہیں سب صفاتی نام ہیں ۔ یہودیوں میں خدا کو سیودا کہتے ہیں ۔ تحقیقات سے ثابت ہوا ہے کہ اس نام کے بھی معنی ہیں ۔ چنانچہ کہا جاتا ہے کہ یہووا بیوی سے نکلا ہے۔ جس کے معنے ہیں ۔ گھرنے والا اور اس کا یہ مطلب ہے کہ وہ ہستی جو انسان پر نازل ہو۔ مگر اس سے صرف خدا تعالیٰ کے متکلم یا نزول کی صفت معلوم ہوتی ہے اس لئے یہ اسم ذات نہ ہوا۔ بلکہ اسم صفت ہوا ۔ میرے نزدیک ہیووا یا ہو ہے لینی " اے وہ جو ہے۔ گویا نام کا پتہ نہیں۔ اور جس طرح کوئی ایسا شخص دور فاصلہ پر جارہا ہو جس کا نام معلوم نہ ہو مگر اسے مخاطب کرنے کی ضرورت ہو تو کہا جاتا ہے ۔ ارے ٹھہر جاؤ ۔ اسی طرح یہ نام ارے کا قائم مقام ہے اور اس میں صرف اس امر پر دلالت ہے کہ وہ واجب الوجود ہے اس سے زیادہ اور کسی صفت پر اس سے دلالت نہیں ہوتی ۔ سے پہلے کسی کو خدا کا اہم ذات نہیں بتایا گیا اصل بات یہ ہے کہ اسلام سے پہلے کی قوم کو خدا اسم ذات بتایا ہی نہیں گیا اور اس میں ایک بہت بڑی حکمت ہے اور وہ یہ کہ خدا تعالیٰ کا اسم ذات اس کی ساری صفات کو اپنے اندر رکھتا ہے اور ساری صفات محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے ذریعہ سے امت محمدیہ پر ہی ظاہر ہوئیں اس لئے اور کسی پر خدا تعالیٰ نے اپنا ذاتی نام ظاہر نہ کیا۔ " سیہودیوں میں خدا کے نام کی عزت سیوری میوا نام کا بڑا ادب کرتے ہیں اور کہتے ہیں کہ ہمیشہ اور ہر ایک کو یہ نام نہیں لینا چاہئے کیونکہ اس طرح اس کی بے ادبی ہوتی ہے اس وجہ سے صرف ان کے علماء ہی یہ نام لیتے تھے اور اس کا صحیح تلفظ انہی کو آتا تھا اور ان کا دعویٰ تھا کہ کوئی دوسرا یہ نام لے تو اس پر خدا کا غضب نازل ہوتا ہے اور جوشی بغیر باقاعدہ مولوی ہونے کے بیہودا کا شخص شخص نام لے تو اس کے مرنے پر اس کا جنازہ وہ نہیں پڑھتے (یعنی مرنے پر جو رسوم ادا کی جاتی ہیں ور نہ اسلامی جنازہ ان میں نہیں ہوتا ، اور اسے برکت نہ دیتے تھے کیونکہ وہ سمجھتے تھے کہ اس کی نجات نہ ہو گی ۔ علماء بھی اگر اس نام کو لوگوں کے سامنے لیتے تو بگاڑ کر لیتے تاکہ گناہ نہ ہو۔ اس نام کے متعلق ان کا اس قدر اخفاء کرنا ہی اس امر کا موجب ہوا کہ مصریوں نے بڑی کوشش سے اس نام کو دریافت کیا اور یہ خیال کرکے کہ اس نام کی برکت سے یہودیوں نے ہم پر فتح