انوارالعلوم (جلد 6)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 218 of 603

انوارالعلوم (جلد 6) — Page 218

انوار العلوم جلد 4 ۲۱۸ آئینه صداقت سے مسلمان ہیں۔ خواجہ صاحب نے فوراً تمام دنیا میں شور مچا دیا کہ ان کی کوششوں سے ایک لارڈ مسلمان ہو گیا ہے ۔ اس خبر کا شائع ہونا تھا کہ خواجہ صاحب ایک بت بن گئے اور چاروں طرف سے ان کی خدمات کا اعتراف ہونے لگا۔ مگر وہ لوگ جن کو معلوم تھا کہ لارڈ ہیڈلے چالیس سال سے مسلمان ہے۔ اس خبر پر نہایت حیران تھے کہ خواجہ صاحب صداقت کو اس حد تک کیوں چھوڑ بیٹھے ہیں ؟ مگر خواجہ صاحب کے مد نظر صرف اپنے مشن کی کامیابی تھی ۔ جائز یا ناجائز ذرائع سے وہ اپنے مشن کو کامیاب بنانے کی فکر میں تھے ۔ میرے نزدیک لارڈ ہیڈلے کے اسلام کا اظہار ان احمدیوں میں سے بیسیوں کی ٹھوکر کا موجب ہوا ہے جو اس وقت ان لوگوں کے ساتھ ہیں۔ کیونکہ بعض لوگ ان کی ان خیالی کامیابیوں کو دیکھ کہ یہ یقین کرنے لگے تھے کہ یہ الٹی تائید بنا رہی ہے کہ خواجہ صاحب حق پر ہیں۔ حالانکہ یہ تائید الی نہ تھی بلکہ خواجہ صاحب کی اخلاقی موت تھی اور جب تک سلسلہ احمدیہ باقی رہے گا اور انشاء اللہ قیامت بلکہ خواجہ صاحب موت اور تک سلسلہ احمدیہ رہے اورانشاءاللہ قیامت تک باقی رہے گا۔ خواجہ صاحب کی یہ خلاف بیانی اور چالاکی بھی دنیا کو یاد رہے گی اور وہ اسے دیکھ دیکھ کر انگشت بدندان ہوتے رہیں گے ۔ خواجہ صاحب کی اس کامیابی کو دیکھ کر جو بعد میں محض خیالی ثابت ہوئی۔ جماعت کے ایک حصہ کے قدم پھر لڑکھڑا گئے اور جیسا کہ میں نے لکھا ہے وہ اسے آسمانی مدرد سمجھ کر اپنی عقل کو غلطی خوردہ خیال کر کے خواجہ صاحب کی ہم خیالی میں ہی اپنی فلاح سمجھنے لگے اور پیغام صلح کے مضامین ان کے لئے اور بھی باعث ٹھو کر ہو گئے لیکن اس کشمکش کا یہ فائدہ بھی ہوگیا کہ جو کوشش میں خفیہ کی جاتی تھیں ان کا اظہار ہو گیا اور جماعت ہوشیار ہو گئی ۔ کچھ حصہ جماعت کا بیشک ہلاک ہو گیا۔ مگر ان کی ہلاکت دوسروں کے بچانے کا ذریعہ بن گئی۔ پیغام میں جماعت قادیان پر حملے جب اختلاف کا نظارہ ہوگیا تو اب زیادہ پوشیدگی پر کی ضرورت نہ رہی کی ضرورت نہ رہی ۔ پیغام صلح میں خوب کھلم کھلا نسبت لکھتے ہیں :۔ میرے موجودہ اعتقادات میری کئی سالوں کی تحقیقات اور تفتیش کا نتیجہ ہیں تعلیم یافتہ مسلمانوں کے ساتھ مذہب کے بارے میں میری اصلی خط و کتابت چند ہی ہفتے قبل شروع ہوئی ۔ اور یہ بات میری دلی خوشی اور مسرت کا باعث ہوئی کہ میرے تمام خیالات اسلام کے عین مطابق نکلے ۔ میرے دوست خواجہ کمال الدین صاحب نے ذرہ بھر کوشش مجھے اپنے زیر اثر لانے کیلئے نہیں کی " پرچہ پیغام ۱۶ار دسمبر ۱۹۱۳ء غمبر ۷۷ صفحه ۳)