انوارالعلوم (جلد 6) — Page 202
انوار العلوم جلد 4 ۲۰۲ آئینه صداقت تک ہلا دینے والا ثابت ہوا۔ اور خدا تعالیٰ کے فضل سے سوائے ایک قلیل گروہ کے باقی سب جماعت نے اس بات کو دل سے قبول کر لیا کہ واقع میں اگر وہ اس سحر کے اثر کے نیچے رہتے۔ جو ان پر کیا گیا تھا تو وہ ضرور کسی وقت صداقت کو بھول جاتے اور بہتوں نے اس پر شکر و اطمینان کا اظہار کیا۔ اور جماعات میں ایک نئی روح اور تازہ جوش پیدا ہوگیا ۔ اور ہر ایک احمدی سوائے ایک قلیل تعداد کے اپنے فرض کی ادائیگی کے لئے آمادہ ہو گیا ۔ خواجہ صاحب کا مضمون چونکہ یہ سب کوشش خواجہ صاحب اور ان کے رفقاء کی تحریک پر ہو رہی تھی جب میرا یہ مضمون شائع ہوا تو خواجہ صاحب کو فکر ہوئی اور انہوں نے ایک مضمون لکھا جس میں میرے مضمون کے معنے بگاڑ کر اس طرح کئے گئے۔ جو بالکل اصل مضمون کے الٹ تھے اور جیسا کہ حضرت خلیفۃ المسیح الاول نے خود میرے سامنے بیان فرمایا کہ تھے اور نے خود سامنے بیان آپ سے یہ کہہ کر دستخط کروائے گئے کہ خواجہ صاحب کا وہی عقیدہ ہے جو میرا ہے ۔ صرف خواجہ صاحب نے ایسے الفاظ میں میرے مضمون کی تشریح کی ہے جو لوگوں کے لئے اشتعال دلانے کا باعث نہ ہو۔ مولوی محمد علی صاحب کے خیالات کی قلب ماہیت کا وقت جہاں تک میرا خیال ہے ۔ یہی وہ وقت ہے جبکہ مولوی محمد علی صاحب کے خیالات کی قلب ماہیت ہوئی۔ کیونکہ ان کے پہلے مضامین سے صاف طور پر ثابت ہوتا ہے کہ وہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو نبی سمجھتے تھے اس وقت حالات ہی ایسے پیدا ہو گئے تھے کہ اگر کفر و اسلام غیر احمدیان کی بحث میں خواجہ صاحب نا کامیاب ہوتے تو و مولوی صاحب کی امیدوں کو سخت صدمہ پہنچتا تھا۔ کیونکہ بوجہ اس قبولیت کے جو لیکچروں کی وجہ سے خواجہ صاحب کو حاصل ہو چکی تھی۔ مولوی محمد علی صاحب اب صف اول سے صف ثانی کی طرف منتقل ہو چکے تھے اور صف اوّل پر خواجہ صاحب کھڑے تھے ۔ جماعت پر ان کا خاص اثر تھا اور لوگ ان کی باتیں سنتے اور قبول کرنے کے لئے تیار تھے اور مولوی صاحب اور ان کے رفقاء اسی رسوخ سے کام لے کر اپنے ارادوں کے پورا کرنے کی اُمید میں تھے ۔ پس اسی مجبوری نے معلوم ہوتا ہے کہ مولوی صاحب کے خیالات پر اثر کیا اور آپ انہی دنوں میں کھلے طور پر خواجہ صاحب کے ہم خیال ہو گئے اور اب گویا یہ جماعت عقیدتا اور سیا سا ایک ہو گئی ہے۔ ورنہ اس سے پہلے خود مولوی محمد علی صاحب خواجہ صاحب کی طرز تبلیغ کے مخالف تھے اور مارچ ۱۹۱۰ ء یا دسمبر ۱۹۱۰ء کی کانفرنس