انوارالعلوم (جلد 6)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 3 of 603

انوارالعلوم (جلد 6) — Page 3

انوار العلوم جلد 4 ة ومهما على رسول الديم ضرورت مذہب ضرورت مذہب ) فرموده در مارچ ۹۲ انه ) ( مارچ کو لاہور میں جن طلباء کالج نے حضرت خلیفہ اسیح الثانی سے ملاقات کی ۔ ان کی طرف سے یہ سوال پیش کیا گیا کہ مذہب کی کوئی ضرورت نہیں نہ اس سے کوئی فائدہ ہے ۔ ہاں لوگ اگر اس کو بعض ظاہری فوائد حاصل کرنے کے لئے اختیار کر لیں تو بُرا نہیں ۔ اس کے متعلق حضرت خلیفتہ امین نے فرمایا کہ ضرورت دو طرح کی ہوتی ہے (ا) ایک چیز میں ذاتی فوائد انسان کے لئے ہوتے ہیں۔ وہ خیال کرتا ہے کہ مجھے اس کے قبول کرنے میں کچھ فائدہ ہوگا۔ (۲) اپنے نفع کا خیال نہیں ہوتا ۔ محض اس چیز کی ذاتی خوبی ہوتی ہے ۔ جیسے ماں باپ کا تعلق۔ جوان ہو کر انسان ان کی خدمت کسی فائدہ کے خیال سے نہیں کرتا ۔ جو کچھ اُسے لینا ہوتا ہے وہ تو پہلے ہی لے چکتا ہے۔ اس وقت ان کی خدمت کسی فائدہ کے لئے نہیں کی جاتی ۔ بلکہ محض ان کے ماں باپ ہونے کی وجہ سے ہوتی ہے ۔ اور بعض باتوں میں اخلاق کا خیال ہوتا ہے ۔ - اب ہم مذہب مذہب کے متعلق دیکھتے ہیں کہ اول اس سے ہمیں کیا فائدہ ہے ۔ دوم یہ کہ ہمارے لئے اس میں کوئی ذاتی کشش ہے ؟ جب ہم یہ دیکھتے ہیں تو مذہب میں یہ دونوں باتیں پاتے ہیں۔ یعنی ایک تو اس میں ہمارے لئے موجودہ اور آئیندہ کے فوائد ہیں اور دوسرے اس میں ذاتی دکشی اور خوبیاں بھی ہیں جن کی وجہ سے مذہب سے محبت ہونی چاہئے ۔