انوارالعلوم (جلد 5)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 590 of 653

انوارالعلوم (جلد 5) — Page 590

انوار العلوم جلد ۵ ۵۹۰ ہدایات زریں چاہئے ہمارا مقابلہ کر سکتا ہے ۔ ایسا نہیں ہونا چاہئے۔ دشمن کو کبھی حقیر نہ سمجھنا چاہئے بلکہ بہت بڑا سمجھنا ہاں ساتھ ہی یہ بھی اعتقاد ہونا چاہئے کہ اگر دشمن قوی ہے تو میرا مددگار بھی بہت قوی ہے ۔ اس لئے دشمن میرے مقابلہ میں کچھ نہیں کر سکے گا۔ جب یہ دو باتیں انسان میں پیدا ہو جائیں۔ تو اول تو خدا اس کے دشمن کی زبان پر کوئی اعتراض ہی جاری نہیں کرے گا اور اگر کرے گا تو اس کا جواب بھی سمجھا دے گا ۔ ایک دفعہ یہاں ایک انگریز پادری آیا ۔ والٹر اس کا نام تھا ۔ احمدیت کے متعلق ایک کتاب بھی اس نے لکھی ہے۔ اب مر گیا ہے اس نے مجھ سے پوچھا کہ قرآن انجیل اور توریت کی تصدیق کرتا ہے مگر ان میں آپس میں اختلاف پایا جاتا ہے اگر چہ میں قرآن کی تصدیق کرنے کے اور معنے کیا کرتا ہوں اور میرے نزدیک جب ایسے موقع پر لام صلہ آئے تو اس کا اور ہی مطلب ہوتا ہے ۔ مگر اس وقت میرے دل میں یہی ڈالا گیا کہ کہو ہاں تصدیق کرتا ہے۔ اور بتایا گیا کہ وہ کوئی اختلاف پیش ہی نہیں کر سکے گا ۔ اس نے کہا کہ ان میں تو اختلاف ہے پھر تصدیق کے کیا معنی؟ میں نے کہا کوئی اختلاف پیش تو کرو۔ اس پر وہ خوب تقیہ مار کر ہنسا اور کہا ایک اختلاف ؟ اختلاف تو بیسیوں ہیں ۔ میں نے کہا ایک ہی پیش کرو۔ یہ باتیں میرے مینہ سے خداری کہلوار ہا تھا۔ ورنہ اختلاف تو فی الواقع موجود ہیں۔ گو اس قسم کے اختلاف نہیں ہیں جس قسم کے اس کی مراد تھی ۔ وہ پادری تھا اور انجیل کا ماہر۔ اگر کوئی اختلاف پیش کر دیتا تو بات بھی جا پڑتی ۔ مگر چونکہ میرے دل میں ڈالا گیا تھا کہ وہ کوئی اختلاف پیش نہیں کر سکے گا ۔ اس لئے میں نے زور دے کر کہا کہ کوئی اختلاف تو پیش کرو۔ اس نے تھوڑی دیر سوچ کر کہا ۔ قرآن کریم میں لکھا ہے کہ میت پرندہ پیدا کیا کرتا تھا انجیل میں اس طرح نہیں لکھا۔ میں نے کہا۔ پادری صاحب آپ تو سمجھدار آدمی ہیں اور تاریخ نویسی کا ارادہ رکھتے ہیں۔ آپ بتائیں کیا اگر ایک مورخ کچھ واقعات کو اپنی کتاب میں درج کر دے اور دوسرا ان کو درج نہ کرے ۔ تو یہ کہا جائے گا کہ ان کتابوں کا آپس میں ف ہے۔ یہ سن کر اس کے ساتھ جو دو انگریز تھے ان کی بے اختیار ہنسی نکل گئی گئی اور انہوں نے کہا فی الواقع یہ تو کوئی اختلاف نہیں اس پردہ بالکل خاموش ہو گیا۔ نہیں جب انسان خدا تعالی پر بھروسہ کرلیا اختلاف ہے تو خدا خود اس کی مدد کرتا ہے اور اسے دشمن پر خواہ اس کا دشمن کتنا ہی قوی ہو کامیاب کر دیا ہے ۔ ۔ بارہویں ہدایت بارہویں بات جس کا مں نے بارہ تجربہ کیاہے اور بھی ایسا نہیں ہوا کریں نے اسے استعمال کیا ہو اور اس کا فائدہ نہ دیکھا ہو۔ یہ ہے کہ جب انسان تقریر کرنے کے لئے کھڑا ہو تو ذہن میں جتنے علوم اور جتنی باتیں ہوں ان کو نکال دے اور یہ دعا